Pages

3/14/2012

ملک کی خدمت؟

نو عمری میں اکثر نوجوان یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ عموما یہ خیال کرتے ہیں کہ ضروری ہے کہ فوج، پولیس، سیاست، ویلفیئر یا اس طرح کی کوئی عوامی خدمت کے شعبہ کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


ضروری ہے کہ ہم یہ جان لیں کہ ملک کی خدمت یا ملک کے لئے کچھ کرنے کے لئے فقط اتنا ضروری ہے کہ ہم جہاں کہیں ہیں ایمانداری کے ساتھ اپنے کام یا ذمہ داری کو انجام دیں ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں جس بھی شعبہ( جو ملکی قانون کے تحت جائز ہو) سے منسلک ہیں! اور ہر ممکن کوشش کریں کہ متعلقہ شعبہ کی ممکنہ مہارت حاصل کریں! یقین جانے نیک نیتی کے ساتھ کیا گیا یہ عمل نہ صرف خود ہمیں اپنے شعبہ میں کمال عطا کرے گا بلکہ درحقیقت یہ اپنے ملک، علاقے، محلہ، خاندان کے افراد کے لئے باعث فخر ہو گا!

3 تبصرے:

علی نے لکھا ہے کہ

اگر ایسا ہو جائے تو سب مسئلے ہی حل ہو جائیں جناب

گمنام نے لکھا ہے کہ

از احمر

بالکل درست

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

بڑے بزرگوں والی بات کہی ہے آپ نے ۔ سولہ آنے کھری ۔ اللہ کرے ہموطنوں کو سمجھ آ جائے

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔