Pages

3/04/2012

عقیدت و نفرت

ہمارے رویے ہمارے معاشرتی و نظریاتی سوچ کا عکاس ہوتے ہیں! آپ لاکھ چاہے مگر اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے! جسے ہم اچھا جانے اُس کی برائی سے آگاہی کے باوجود اُس وقت تک اُس فرد سے بدظن نہیں ہوتے جب تک کہ اُس کی ذات سے ہمیں خود یا ہمارے کسی نہایت عزیز کو نقصان نہ ہو۔

اپنے معاشرے میں پائے جانے والے سیاسی کرداروں کو ہم رہبرو رہنما سے آگے کا درجہ دے دیتے ہیں اور جو نا پسند ہو اُسے بُرے القاب سے نوازتے ہیں!

آج والد صاحب نے ایسے ہی رویے سے متعلق ایک تازہ پیش آنے والا واقعہ بیان کیا! کہنے لگے کل میں دفتر سے واپس آنے رہا تھا تو ایک صاحب نے لفٹ مانگی! میرے ڈپارٹمنٹ کا تو نہیں تھا مگر چونکہ وہ بھی یونیفارم میں تھا لہذا میں نے اُسے لفٹ دے دی راستے میں ایک جگہ “بے نظیر بھٹو” کی تصویر دیکھ کر جناب نے دونوں ہاتھ اُٹھا اور انکھوں سے لگا کر عقیدت سے بولے “رانی! شہید ہے!” اور ہاتھوں کو چوم لیا! کچھ اور آگے گاڑی بڑھی تو زرداری صاحب کے پوٹریٹ کو دیکھ کر بولے “تھو! یزید ہے”

کیا کہتے ہیں؟

4 تبصرے:

نعمان محمد نے لکھا ہے کہ

پہلی بات سے اتفاق کریں نہ کریں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم بھی یہی کہتے ہیں ۔۔ “تُھو! یزید ہے”

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

میرا خیال ہے اس فوجی نے کافی حد تک درست کہا ۔ وجہ ؟
بینظیر موت کے وقت حقیقی مسلمان تھی یا نہیں یہ تو صرف اللہ ہی جانتا ہے لیکن بظاہر وہ مسلمان تھی چنانچہ شہادت کا نچلا درجہ جو قتل کی صورت میں مسلمان کو ملتا ہے اس کے مطابق اس آدمی کا خیال درست ہے
رہا آصف علی زرداری تو اس کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

میں نے کب کہا ہے وہ بندہ فوجی ہے ‎?‎

Waseem Rana نے لکھا ہے کہ

جناب نے دونوں ہاتھ اُٹھا اور انکھوں سے لگا کر عقیدت سے بولے “رانی! شہید ہے!” اور ہاتھوں کو چوم لیا! کچھ اور آگے گاڑی بڑھی تو زرداری صاحب کے پوٹریٹ کو دیکھ کر بولے “تھو! یزید ہے”

واہ رے عقیدت تیرے کیا کہنے۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔