Pages

4/01/2010

خیبر پختون خواہ

"جناب کیسے ہیں؟"
اللہ کا کرم ہے محترم! آپ سنائیں کیسے آنا ہوا۔
"ویسے ہی گزر رہا تھا سوچا آپ سے ملاقات کر لی جائے۔"
اچھا کیا جو چکر لگا لیا ہمارا بھی دل کر رہا تھا آپ کی صورت دیکھنے کو۔
"محترم سنائے کیا حالات ہیں! کل آپ کے گھر سے کافی ہلے گلے کی آوازیں آ رہی تھی!۔"
ہاں وہ 'ساجد اقبال راحت' کی پہلی سالگرہ تھی ناں۔
"محترم! ہمارے علم میں تو اس نام کا کوئی بچہ یا بڑا آپ کے گھر پر نہیں ہے۔"
ارے جناب یہ 'ماجد' کا نیا نام ہے۔
"کیا؟ خیر سے!۔"
بھائی اُن کی پیدائش سے ہی جھگڑا شروع ہو گیا تھا نام کا یہ تو اپ کے علم میں ہو گا ناں۔
"جی جی محترم۔"
اُن کی نانی اُن کا نام 'ساجد' رکھنا چاہتی تھی، دادی 'اقبال' کے لئے بضد تھی۔ ہم نے جھگڑا ختم کرتے ہوئے اُس وقت نام 'ماجد' رکھ دیا مگر کل سالگرہ پر وہ ہنگامہ ہوا خدا کی پناہ ننیال والے 'یپی برتھ ڈے ساجد' اور  ددھیال والے 'ہیپی برتھ ڈے اقبال' کا شور مچانے لگ پڑے۔ ہم کہا یہ کیا بہودگی ہے؟ مگر دونوں طرف کے افراد اپنی ضد پر قائم تھے۔ لہذا ہم نے اعلان کر دیا اج کے بعد سے 'ماجد' کو 'ساجد اقبال راحت' پکارا، لکھا اور بتایا جائے گا۔
"یہ آپ نے اچھا کیا! جھگرا ختم کر دیا۔"
ارے میرا ماجد بیٹا کیسا ہے؟
"محترم ابھی تو آپ کہہ رہے تھے کہ یہ اب'ساجد اقبال راحت' ہو گئے ہیں۔"
ہاں بھائی مگر مارے لئے تو ماجد ہی ہے ناں۔
"محترم بُرا نہ منائے تو ایک بات کہو۔"
جی فرمائے۔
"جتنا جھگڑا نام پر کیا ہے اتنی توجہ تربیت پر دے دیں تو نام کی عزت رہ جائے گی ورنہ۔۔۔۔۔۔"

8 تبصرے:

پھپھے کٹنی نے لکھا ہے کہ

واہ واہ واہ ادھر تو ايک اور دنگل کا بندوبست کر ديا ہے افتخار انکل کے بعد آپ نے تربيت کا ذکر کر کے ، آج تو ميں انتہائی بزی ہوں کيسے اتنے انٹرسٹنگ جھگڑوں ميں اپنا حصہ ڈالوں گی

جعفر نے لکھا ہے کہ

ویسے وکیل صاحب۔۔ حرج ہی کیا ہے نام بدلنے میں؟

Farigh نے لکھا ہے کہ

pehli per badal dia lucky tha werna 63 salgira per badla jata..

محمداسد نے لکھا ہے کہ

بالکل درست۔ نام بدلنے سے اگر مسائل کا حل ممکن ہے تو بھلے اس خطہ کا نام شینکیانگ یا مانچسٹر رکھ دیں۔
ویسے یہ نام والا فارمولا تو پانے صدر نے بھی خوب آزمایا۔

Abdullah نے لکھا ہے کہ

بھئی مجھے تو اس پوسٹ پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ شعیب نے اپنے بلاگ کا نام ہی رکھا ہوا ہے بے طقی باتیں بے طقے کام ;-)

fatima-ahtesham نے لکھا ہے کہ

Thanks for sharing this is a wonderful sahring sms and funny jokes are also really good

گمنام نے لکھا ہے کہ

شعیب بھائی صوبے کا مجوزہ نام پختون خواہ نہیں بلکہ پختون خوا ہے۔ پختوں خوا ہ کا مطلب وہ جیسے پختون چاہتے ہیں جبکہ پختون خوا کے معنی پختونوں کے دیس یا جگہ کے ہیں۔ لہٰذا پہلے تو یہ اصلاح فرمالیں۔ نام تبدیل ہونا چاہیے تھا اور ہو بھی گیا لیکن اس سے پختونوں کے مسائل ہر گز حل نہیں ہوں گے۔ جو پارٹی پختون قوم پرستی کے نام پر صوبے کے نام کی تبدیلی پر جشن منارہی ہے وہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج اور امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے پختونوں کے قتل عام پر خاموش ہے جو یقنا معنی خیز ہے۔

QMY نے لکھا ہے کہ

لسانیت کے نام پر دیا گیا صوبے کا نام کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہئے۔نام خیبر پختون خوا تو ہوگیا۔مگر چترال ،کوہستان،ڈی آئی خان اور ہزارہ کے رہائشی کیا کریں۔ان کی شناخت کا مسئلہ تو بن گیا نا۔۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔