آج کل شادی کر لیتے ہیں اور بعد میں کہتے ہیں ہم نے نہیں کیا۔ تین دن سے ہم ٹی وی پر یہ دیکھ رہے ہیں۔
دلچسپ! آپ کو نہیں لگی یہ بات ؟ مجھے تو بہت لگی ہے بلا آخر شعیب ثانیہ کی شادی ہندوستان کی سپریم عدالت میں بھی مقدمہ سماعت کے دوران آ گئی۔۔۔۔ میڈیا کا کمال یا شادی کا!
ویسے ایک اور بات دلچسپ لگی بی بی سی کے نمائندے سے لے کر کرکٹ کھلاڑیوں تک تمام افراد عائشہ سے ملنے میں ناکام رہے ہیں اب سے نہیں ابتدا سے اور وہ خود بھی میڈیا میں آنے سے انکاری ہیں کیا بات ہے۔
ایک ٹی وی کمپیر کا فیس بک پر اسٹیٹس تھا "انڈیا والے سارے، لگتے ہیں سالے ہمارے"
یہ پوسٹ بس شغل میں کی ہے۔
جی میں بھی یہ تبصرہ شغل میں ہی کر رہا ہوں
جواب دیںحذف کریںاوہ۔۔۔ تو پہلے آپ سنجیدگی سے پوسٹیں کرتے رہے ہیں؟؟
جواب دیںحذف کریںاس وقے جبکہ ساری قوم اپنے توے پہ روٹیاں جلا رہی ہے مگر کچھ ہوش نہیں سوائے اسکے کہ یہ شادی ہوگی یا نہیں۔ آپ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں اب آپکو سڑیل کیوں نہ کہا جائے۔
جواب دیںحذف کریں:)
ویسے ایسی شغلیہ پوسٹیں ہوتی رہنی چاہییں۔ کیوں جی؟
جواب دیںحذف کریںعام آدمی چاہے بھائی يا خالہ پھوپھی ماموں چچا زاد ہو يا کوئی دوست کبھی کسی نے اُس کی شادی کو اتنی اہميت دی ہے جتنی اس شادی کو دی جا رہی ہے ؟
جواب دیںحذف کریںبيگانی شادی ميں سب ہوئے ہيں ديوانے ۔ کيوں ؟
کيا ان لوگوں کے پاس کرنے کو کوئی اچھا کام نہيں ؟
اور بات روٹياں جلنے کی ہو رہی ہے مگر دراصل ان لوگوں کے دل جل رہے ہيں
شادی بھی شغل شغل ميں ہی ہو رہی ہے
جواب دیںحذف کریں