Pages

5/05/2006

سنگھ شکتی

“متحدہ قوت“ یہ ان جنگی مشقوں کا نام ہے !!!! جو اپنا پڑوسی! ہمسایہ! یار! نیز نا معلوم اور کیا کیا !!! ہماری سرحدوں کے پاس کر رہا ہے! جنگی قوت کا مظاہرہ کرنا یا اس میں بہتری لانا ایک بات مگر جو مقصد ان جنگی مشقوں کا بیان کیا جارہا ہے وہ قابل برداشت نہیں!!!! کم از کم کسی محب وطن پاکستانی کے لئے تو نہیں! مقصد کیا ہے؟ خود بقول بھارتی کمانڈر یہ تیاری یا پریکٹس ہے کہ کس طرح پاکستان کو تقسیم کیا جائے! جی پاکستان کے ٹکڑے!!! لازمی سی بات ہے ایسا کرنے یا سوچنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا!!! ادھر ہمارے حکمران ان سے یارانہ لگانے کے کھپت میں مبتلا نظر آتے ہیں! اور وہ (ہمسایہ) ہمیں دیوار سے لگانے کا شوقین نظر آ رہا ہے، اس وقت جب دونوں ممالک کے وفود مختلف امور پر بات چیت (یا شائد چِیٹ) کر رہے ہیں ، بس سروس سے کہانی ٹرک سروس پر پہنچ گئی ہے، ثقافتی طائفوں اور طوائفوں کا تبادلہ ہو رہا ہے، وہاں کی فلمیں یہاں سینما میں لگانے کی اجازت دی جارہی ہے، ایسے میں یہ“سنگھ شکتی““ (متحدہ قوت) نامی جنگی مشقیں ؟؟؟؟؟ کہیں!!! وہ کیا کہتے ہیں “بغل میں چھری اور منہ میں رام رام“ والی بات تو نہیں!!!! اب تک بھارتی سیاست دانوں کے پاکستان مخالف بیان کو ہم مقامی سیاست اور اخبارات میں جگہ بنانے کی کوشش!!! “تاج محل“ کے لاہور میں پرئیمیر پر شراب کے نشہ میں مدہوش بھارتی فنکار کی پاکستان کے خلاف زہرفشانی کو ایک کنجر کا کنجرپن سمجھا مگر اب اسے کس کھاتے میں ڈالیں!!!! پاکستان نے اس پر ایک مذمتی بیان جاری کیا اور بس!!!!!

4 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

شعیب آپکے بلاگ کو جب میں انٹرنیٹ ایکسپلورر سے کھولوں تو پاپ اپ آتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تبصرہ والا لنک بھی کام نہیں کرتا ہے؟ فائرفاکس میں ٹھیک ہے
اور آپ ایسا نہیں سوچا کریں تھوڑے روشن خیال بنیں، جبکہ آپ رہتے بھی روشن خیال شہر میں ہیں، کیا رکھا ہے پاکستان میں،

مذاق کیا ہے ویسے میرے لئے پاکستان سب کچھ ہے

گمنام نے لکھا ہے کہ

ویسے بھی کیا ہوا اگر انڈین آرمی کے جوان ایسا سوچتے ہیں ورنہ تو انڈیا پاکستان کے عوام میں بہت محبت ہے، آپ مغل اعظم دیکھیں جا کر کے، کیا ھوا اسی زر مبادلہ سے اگر انکی فوج ہتھیار لیتی ہے،

گمنام نے لکھا ہے کہ

کراچی روشن خیالوں کا شہر ہے!!!! نئی خبر ہے میرے لئے!!! ویسے کئی روشن خیال اس لئے بھی ہم نے رکھے ہوئے ہیں کہ نظر نہ لگے شہر کو بھی اور ملک کو بھی!!!!
یار یہ پاپ اپ کے “پاپ“ اور لنک کے کام کرنے والا معاملہ سمجھ سے باہر ہے!!!! میرے پاس تو نہیں ہے ایسا میں کل دفتر سے چیک کرتا ہوں!!

گمنام نے لکھا ہے کہ

آپ کو بہت دیر میں خبر ھوئی ۔ پرویز مشرف کو لایا ہی اس لئے گیا تھا ۔ دوسرے پاکستان میں سب سے زیادہ آزاد خیال کراچی میں رہتےہیں ۔ پرویز مشرف ۔ شوکت عزیز ۔ الطاف حسین سب کراچی آئیٹ ھیں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔