Pages

8/04/2025

مہنگائی و پھل

 🍎 سیب دل کی نالیوں کو صاف رکھنے اور کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

🍌 کیلا جسم کو پوٹاشیئم فراہم کرتا ہے، جو ہڈیوں کو کیلشیم کے ضیاع سے بچاتا ہے۔

🍈 امرود فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور قبض کو دور رکھتا ہے۔

🥭 آم میں وٹامن B6 اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو دماغی صحت اور نیورونز کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

🍑 آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن C جسم کو فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

🍇 انگور پانی اور پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتا ہے، جو گردوں کو صاف رکھنے اور انہیں بہتر طور پر کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔


اور مہنگائی.. یہ سب کھانے نہیں دیتی!

😤😆

8/02/2025

نو عمر آفیسر

 آفسری ایک خطرناک بیماری ہے۔ یہ کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے، لیکن اس کا سب سے تباہ کن اثر اُس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب ایک نو عمر افسر کے ماتحت کوئی ایسا شخص آ جائے جو عمر میں اس کے باپ کے برابر ہو اور ہر بات پر "جی سر، جی سر" کہنے پر مجبور ہو۔

ایسے میں کم عمر افسر اپنے سے کئی گنا تجربہ رکھنے والے بزرگ ماتحت کو محض ایک "چاکر" سمجھنے لگتا ہے۔ سوچیے، اس رویے کا نفسیاتی اثر اس بزرگ ملازم پر جو ہو گا سو ہو گا مگر اس نو عمر آفیسر پر جو اثر ہوتا ہے، وہ شاید زیادہ گہرا، دیرپا اور تباہ کن ہوتا ہے — جو اسے انسانیت، شائستگی اور ادارہ جاتی حکمت و احترام سے محروم کر دیتا ہے۔

اپنی زندگی میں ہم نے خود یہ منظر بارہا دیکھا — کسی کم عقل نو عمر "مالک" کے ہاتھوں اُن ملازمین کو بے توقیر ہوتے دیکھا جنہوں نے اپنی پوری عمر محنت، دیانت اور تجربے سے نظام چلایا تھا۔

آج کے دور میں عمر اور تجربہ، طاقت اور اختیار کے مقابلے میں اکثر بے وقعت نظر آتے ہیں۔

7/09/2025

تخت یا تختہ

 

سیاستدان ملزم ہو تو جیل کاٹنا بہادری نہیں مجبوری ہوتی ہے ڈیل کرنے والے وہ نہیں ہوتے  جو اسے اندر ڈالتے ہیں وہ ہوتے ہیں جو اسے اندر رکھ نہیں سکتے۔ ایسی مجبوری بہادری     نہیں ہوتی کمزوری ہوتی ہے۔ سیاسی قیدی اگر  طاقتور ہو تو وہ قیدی نہیں ہوتا۔ ہر قید سے بھاگ جانے والا مفرور و بگھوڑا ہوتا ہے تحت و تختہ، تاج و زندان میں سے ایک کا چناؤ
طاقت و کمزور کے درمیان ہوتا ہے۔

#شغل  #رائے