اگر میں کسی بات سے ناعلم ھو تو مچھے یه مان جانا چاھئے که میں ناواقف ھوں. مگر مجال ھے جو ھماری انا ھمیں ایسا کرنے دے تب ھم تاویل و توجهه سے کام لیتے ھیں. یوں ھماری انا ھمیں جھالت کے دائرے میں داخل کر دیتی ھے. ( موبائل پوسٹ)
4/08/2010
4/06/2010
ہندوستانی سپریم کورٹ کے ریمارکس!
آج کل شادی کر لیتے ہیں اور بعد میں کہتے ہیں ہم نے نہیں کیا۔ تین دن سے ہم ٹی وی پر یہ دیکھ رہے ہیں۔
دلچسپ! آپ کو نہیں لگی یہ بات ؟ مجھے تو بہت لگی ہے بلا آخر شعیب ثانیہ کی شادی ہندوستان کی سپریم عدالت میں بھی مقدمہ سماعت کے دوران آ گئی۔۔۔۔ میڈیا کا کمال یا شادی کا!
ویسے ایک اور بات دلچسپ لگی بی بی سی کے نمائندے سے لے کر کرکٹ کھلاڑیوں تک تمام افراد عائشہ سے ملنے میں ناکام رہے ہیں اب سے نہیں ابتدا سے اور وہ خود بھی میڈیا میں آنے سے انکاری ہیں کیا بات ہے۔
ایک ٹی وی کمپیر کا فیس بک پر اسٹیٹس تھا "انڈیا والے سارے، لگتے ہیں سالے ہمارے"
یہ پوسٹ بس شغل میں کی ہے۔
4/01/2010
خیبر پختون خواہ
"جناب کیسے ہیں؟"
اللہ کا کرم ہے محترم! آپ سنائیں کیسے آنا ہوا۔
"ویسے ہی گزر رہا تھا سوچا آپ سے ملاقات کر لی جائے۔"
اچھا کیا جو چکر لگا لیا ہمارا بھی دل کر رہا تھا آپ کی صورت دیکھنے کو۔
"محترم سنائے کیا حالات ہیں! کل آپ کے گھر سے کافی ہلے گلے کی آوازیں آ رہی تھی!۔"
ہاں وہ 'ساجد اقبال راحت' کی پہلی سالگرہ تھی ناں۔
"محترم! ہمارے علم میں تو اس نام کا کوئی بچہ یا بڑا آپ کے گھر پر نہیں ہے۔"
ارے جناب یہ 'ماجد' کا نیا نام ہے۔
"کیا؟ خیر سے!۔"
بھائی اُن کی پیدائش سے ہی جھگڑا شروع ہو گیا تھا نام کا یہ تو اپ کے علم میں ہو گا ناں۔
"جی جی محترم۔"
اُن کی نانی اُن کا نام 'ساجد' رکھنا چاہتی تھی، دادی 'اقبال' کے لئے بضد تھی۔ ہم نے جھگڑا ختم کرتے ہوئے اُس وقت نام 'ماجد' رکھ دیا مگر کل سالگرہ پر وہ ہنگامہ ہوا خدا کی پناہ ننیال والے 'یپی برتھ ڈے ساجد' اور ددھیال والے 'ہیپی برتھ ڈے اقبال' کا شور مچانے لگ پڑے۔ ہم کہا یہ کیا بہودگی ہے؟ مگر دونوں طرف کے افراد اپنی ضد پر قائم تھے۔ لہذا ہم نے اعلان کر دیا اج کے بعد سے 'ماجد' کو 'ساجد اقبال راحت' پکارا، لکھا اور بتایا جائے گا۔
"یہ آپ نے اچھا کیا! جھگرا ختم کر دیا۔"
ارے میرا ماجد بیٹا کیسا ہے؟
"محترم ابھی تو آپ کہہ رہے تھے کہ یہ اب'ساجد اقبال راحت' ہو گئے ہیں۔"
ہاں بھائی مگر مارے لئے تو ماجد ہی ہے ناں۔
"محترم بُرا نہ منائے تو ایک بات کہو۔"
جی فرمائے۔
"جتنا جھگڑا نام پر کیا ہے اتنی توجہ تربیت پر دے دیں تو نام کی عزت رہ جائے گی ورنہ۔۔۔۔۔۔"