Pages

7/12/2009

کیا یہ بھی کوئی انقلاب ہے؟؟

میں نے کافی پہلے یہ لطیفہ سنا تو اسے اپنے بلاگ پر آپ لوگوں سے شیئر کر لیا، دوبارہ شیئر کر لیتا ہوں لطیفہ کچھ یوں تھا ۔
"ایک ملک میں انقلاب آیا۔اس ملک کا ایک باشندہ جو انقلاب سے قبل بیرونی ملک کے دورے پر تھا واپس آیا تو ائرپورٹ سے نکل کر اس نے ٹیکسی ڈرائیور سے کہا "کسی نزدیکی دکان پر ٹھہرجانا، مجھےسگریٹ خریدنا ہے"۔
"سگریٹ خریدنے کے لئے آپ کو چرچ جانا پڑے گا"۔ڈرائیور نے جواب دیا ۔
"کیا؟ چرچ تو وہ جگہ ہے جہاں عبادت کی جاتی ہے "۔
"لوگ عبادت کے لئے یونیورسٹی جاتے ہیں"۔
"کیا؟ یونیورسٹی میں تو وہ لوگ نہیں ہوتے جو پڑھتے ہیں؟"۔
"نہیں پڑھنے والے تو جیل مہں ہوتے ہیں"۔
ڈرائیور نے کہا "جیل میں تو مجرم ہوتے ہیں"۔
"اوہ نہیں، وہ تو برسر اقتدار ہیں"۔
ہمیں نہیں معلوم تھا یہ لطیفہ کبھی حقیقت بھی بن سکتا ہے اس حقیقت سے واسطہ کہیں اور نہیں اپنے ملک میں ہی ہمارا پڑے گا۔ 
پہلی مرتبہ اس انقلاب کا علم اُس وقت ہوا جب بلوے کے کیس میں مطلوب ملزم ایک صوبے کا گورنر بن گیا، دوسری مرتبہ اُس وقت ہوا جب ایک امر کی جگہ پارلیمنٹ میں نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اب ایک بار پھر احساس ہونے لگا ہے کہ پاکستان ہی وہ ملک ہے جہاں یہ انقلاب آنا تھا۔ تازہ خبر پنجاب کی رکن اسمبلی محترمہ (کیا محترمہ کہنا بنتا ہے؟) شمیلہ انجم رانا، جو مسلم لیگ نون کی کی رُکن ہیں، کی کریڈٹ کارڈ چوری کی کہانی ہے۔ انہوں نے اپنی ہیلتھ کلب کی ساتھی زائرہ ملک کے دو کریڈٹ کارڈ چوری کرنے کے بعد فورا ہی قریب کی دوکان سے اسی ہزار مالیت کے زیورات اور تین مردانہ جوڑے خریدے، اس تمام کاروائی خریداری کی فلم بن چکی ہے۔


محترمہ اسمبلی میں مذہبی امور اور اوقاف کمیٹی کی ممبر ہیں، IDPs کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کی ممبر ہیں (خدا خیر کرے)، پارٹی کی و دیگر تقریبات میں نعتیں پرھنے کی شوقین ہیں مگر اب معلوم ہوا کہ ایک چور بھی ہیں۔
ہمارے ملک میں اب شاید چور و ڈاکو ہی منتخب نمائندے ہوں گے تبھی گزشتہ دنوں ہمارے موبائل پر کچھ ایسا ایس ایم ایس آیا۔
"گیارہ سال جیل میں رہنے والا ہمارا صدر، چھ سال جیل میں رہنے والا ہمارا وزیر اعظم، دس سال جلاوطن رہنے والا خادم پنجاب، انیس سالوں سے بھتہ پر لندن میں عیاشی کرنے والا ہمارا بے تاج بادشاہ۔۔۔۔۔ ارے دو چار سال آپ بھی جیل کی ہوا کھا آئیں ایمان سے زندگی بن جائے گی"
کہتے ہیں حکمران عوام کے اعمال کا آئینہ ہوتے ہیں، اگر یہ سچ ہے تو خدا رحم کرے، عوامی اعمال سے کہیں زرد انقلاب تو نہیں آ گیا؟

10 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

arshad baig ..
ye warzish kis kism ki ho rai hai miyan, apna wazan kum karney k bahaney jaib ka wazun barh raha hai... hahah ala post.

Abdul Qudoos نے لکھا ہے کہ

woh din door nahie jab blogon pay pabandi laga kary gi

محمد طارق راحیل نے لکھا ہے کہ

kia kahain ye to ho raha hai Karachi mia to is se b ziyada bht hota hai
jis ki reports b nai hotin

Yasir نے لکھا ہے کہ

گراوٹ کی انتہا ہے جی، یہ لوگ پہلے بھی دولت مند گرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ، پھر ان کی رکن اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ لوگ اپنی سات نسلوں کو کھلا سکتیے ہیں، مگر حوس ہے کہ کم ہوتی ہی نہیں

اصل مسلہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو قانون سے کوئی ڈر نہیں لگتا، نہ کوئٰ خوف، یہ سمجھتے ہیںکہ یہ ملک کے مالک ہیں،

میرے خیال میں ایسے لوگوں پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہیں کہ وہ آئندہ سیاست میں نہ آ سکیں اور ساتھ جیل کی سزا بھی، مگر ایسا ہونا کب ہے، یہ پاکستان ہے

shekari نے لکھا ہے کہ

نہ جی نہ یاسر جیل میں بھیجو ان کو پھر تو یہ تاحیات ہمارے حکمران بن جائیں گے.
اوپر کا ایس ایم ایس دوبارہ پڑھو یار :roll:

میرا پاکستان نے لکھا ہے کہ

جب اسمبلی ممبران محلے کے بدمعاش ہوں گے تو پھر اس طرح کے واقعات تو ہوں گے ہی۔ یہی وجہ ہے کہ کسی شریف آدمی کا اسمبلی ممبر منتخب ہونا جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

اللہ کا فرمان ہے کہ جیسی قومیں ہوتی ہیں ویسے حاکم ان پر مسلط کر دیئے جاتے ہیں

ابوشامل نے لکھا ہے کہ

یہ تو ایک ہیں جن کا معاملہ کھل کر سب کے سامنے آ گیا۔ یہ نجانے کتنے چھپے ہوئے "گوہر" ہیں۔ اپنے کام میں یکتا اور بے مثل۔

DuFFeR - ڈفر نے لکھا ہے کہ

آپ کے بلاگ پر صرف ٹائپ کیا جا سکتا ہے اور کوئی کنٹرول کی کام نہیں کرتی مثلا ہوم ، اینڈ، اپ ، ڈاوں، رائٹ لیفٹ۔۔۔۔۔
اور کاپی پیسٹ بھی نہیں ہوتا تبصرہ
اس لئے یہاں جو لنک دینا تھا وہ نہیں دے سک رہا
مجھے تو اب ڈر لگنے لگا ہے نویں سائبر ایکٹ پالیسی سے
میں تو پھٹنے کا سوچ رہا ہوں پاکستان سے

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

یار ڈفر میرے پاس تو سب کی چل رہی ہیں نہ معلوم آپ کے پاس یہ گڑبڑ کیوں ہے۔
میری کوشش ہے میں زاہد جمیل (پاکستان کا سائبر لاء انہوں نے ہی ڈرافٹ کیا ہے)سے ایک ملاقات کر لو تو پھر اس پر کچھ تحریر کرو گا۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔