Pages

12/29/2012

رن مریدوں کا سانجہ پیر

پہلے لطیفہ سنے بعد میں بات !! لطیفہ سنے گے کیسے؟ پڑھ لیں۔
ایک جگہ پولیس نا کا لگا کر گھڑی تھی کہ پولیس کے ہاتھ چار بدمعاش لگے،علاقہ ایسا تھا جہاں کی پیری مریدی کا سلسلہ رہتا تھا لہذا پولیس آفیسر نے شغل کے طور پر کہا کہ تم میں سے جس کا پیر سب سے ذیادہ طاقت والا ہوتا گا وہ آزاد ہو گا باقی حوالہ جیل۔ لہذا اُن بدمعاشوں نے اپنے اپنے پیروں کا تعارف و تعریف کی۔
پہلا بولا کہ میرے پیر کا نام “لمبا پیر” ہے ، بہت کرامت والا ہے اُس نے لوگوں کو بہت فیض دیا ہے۔
دوسرا بولا کہ میرے پیر کا نام “کھمبا پیر” ہے اور اُس کے مزار پر جا کر منت مانگی جائے تو دنیاوی معاملات میں فائدہ ہو تا ہے۔
تیسرا بولا میں تو “کرامتی پیر” کا مرید ہوں اور ایک دنیا اُس کی کرامات کی گواہ ہے۔
جب چوتھے کی باری آئی تو اُس نے جھجگتے جھجگتے ہوئے کہا میں تو “رن مرید” ہوں۔
اُس نے بس اتنا ہی کہا تھا کہ اچانک ہے پولیس والے نے اُٹھ اُس کو گلے سے لگا لیا اور کہا “اوئے ساڈا تے سانجا پیر اے”
بات یہ تھی دونوں ہی رن مرید تھے مگر رن دونوں کی الگ الگ تھی!!!
اتنا تو ہم نے سُن رکھا ہے کہ پیر کے ہاتھ پر بیعت ہوتی ہے، بیعت ایک طرح سے عہد اطاعت ہوتی ہے۔
یار لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کیا وجہ ہے کینیڈین اور برطانوی پاکستانی “رہنماؤں” میں پائے جانے والی محبت کی وجہ کیا ہے تو اب ہم یہ کہہ دے ہے دونوں کا پیر سانجا ہے تو لوگوں کو بات ہم ہی سمجھ آتی ہے۔ ایسے لیڈر رن مرید ہو ں کوئی ماننے کو تیار نہیں مگر مزید دلچسپ صورت حال تب پیدا ہوتی ہے جب یہ بتا جائے کہ وہ ایک ہی “رن” کے “مرید” ہیں تو یار لوگوں کو یقین نہیں آتا لہذا ہم آپ کی آسانی کے لئے دونوں کے اٹھائے گئے ممکنہ بیعت پیش کر دیتے ہیں۔
کینیڈا کا بیعت!!!
I swear (or affirm) that I will be faithful and bear true allegiance to Her Majesty Queen Elizabeth II, Queen of Canada, Her Heirs and Successors, and that I will faithfully observe the laws of Canada and fulfil my duties as a Canadian citizen.

برطانوی بیعت
I, [name], [swear by Almighty God] [do solemnly, sincerely and truly affirm and declare] that, on becoming a British citizen, I will be faithful and bear true allegiance to Her Majesty Queen Elizabeth II, her heirs, and successors, according to law.

5 تبصرے:

علی نے لکھا ہے کہ

واہ جی واہ
پیٹی بھائیوں کو خوب تلاش کیا آپ نے :)

افتخار راجہ نے لکھا ہے کہ

مطلب یہ مولبی تارکول پادری اور کالے بھائی موٹے بھائی ایک ہی زن کے مرید ہیں اور اس کے حق پر تلف ہونے کی قسم کھائے بیٹھے ہیں ، جکہ ہمدردیاں ہمارے ادھر کی دل میں بٹھائے ہوئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں عوام دنوں کو سنتی جارہی ہو، اور یہ بھی سمجھ آگیا اس مقالہ سے کہ یہ دو اک دوجے کو لمبے ہاتھ کرکرکے کیوں مل رہے، دونوں کے درمیان قدرمشرک انکے مشترکہ و مشرکانہ قدر ملکہ معظمہ کی تابعداری ہے، گویا میر جعفر و میر صادق ہنوز زندہ است

درویش خُراسانی نے لکھا ہے کہ

گویا پردہ اُٹھ گیا۔
دونوں ہی ملک پاکستان کے دشمن

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

مگر اس قوم کا کیا کیا جائے جو گھنٹوں بیٹھ کر ٹیلیونی تقریر سنتی ہے یا یا ناجانے کہاں کہاں سے آ کر مینارِ پاکستان کے میدان میں جمع ہوئی اور 14 جنوری کو اسلام آباد مین جمع ہونے کی تیاری میں ہے ۔ اللہ نے شاید ایسے لوگوں کے متعلق فرمایا ہے
خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ وَ عَلٰی سَمۡعِہِمۡ ؕ وَ عَلٰۤی اَبۡصَارِہِمۡ غِشَاوَۃٌ

pardese نے لکھا ہے کہ

بہت خوب

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔