Pages

9/22/2012

مگر ہمارا احتجاج تو ایسا تھا!!!

آج صبح جب ہم گھر سے باہر نکلے تو ہماری اُمید سے ذیادہ ویرانی سڑکوں پر راج کر رہی تھا، لہذا صبح ہی اندازہ ہو گیا کہ عوام کا کیا موڈ ہے!
دوپہر کو جمعہ کی نماز پر جاتے ہوئے ہم گھر سے یہ نیت کر کے گیا تھا کہ اگر مسجد سے کوئی جلوس ناموس رسالت کے سلسلے میں نکلا تو اُس میں ضرور شرکت کی جائے گی! خطبہ میں مولانا صاحب عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بیان کے ساتھ ساتھ یہود و انصار کو کوس رہے تھے!!
فرض نماز کے بعد ایک قرارداد پیش ہوئی جس میں گستاخانہ فلم کی مذمت کی گئی! اور بین الاقوامی دنیا سے توہین رسالت سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا گی (جیسے باہر کی دنیا ان کی سن لے گی)۔ اس کے بعد معلوم ہوا اہلیان ماڈل کالونی کی تمام (مسالک کی) مساجد نے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا ہے جس کے تحت مسلکی اختلافات ، سیاسی نظریات، لسانی جھگڑوں اور ذاتی دشمنیوں سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ ریلی ناموس رسالت کے سلسلے میں نکالی جائے گی!لہذا ہماری محلے کی مسجد “باغ حبیب” سے ایک جلوس 9C اسٹاپ پر جائے گا وہاں سے دیگرمساجد سے آنے والی ریلیوں کو لیتا ہوا آگے بڑھے گا! ہم بھی ساتھ ہو لیئے! دوران خطبہ بھی مولانا نے کئی بار پُر امن رہنے کی تلقین کی تھی جلوس کے آغاز سے قبل پھر پُر امن رہنے پر زور دیا گیا!
نعرے مارتے لوگ پہلی منزل کی طرف روانہ ہوئے، 9C اسٹاپ پر پہنچ کر دیگر ریلیوں کا انتظار کیا جانے لگا جبکہ ایک ریلی ہم سے پہلے ہی وہاں پہنچ گئی تھی انتظار کے دران مقرر لوگوں کو جہاں جوشیلا کرنے والی تقاریر کر رہے تھے وہاں ہی پُرامن رہنے کی تلقین جاری تھی۔ قریب چار مزید مساجد کی ریلیاں وقفے وقفے سے وہاں پہنچ گئی! جن میں چند کالعدم تنظیموں کے افراد اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈوں کے ساتھ شریک تھے سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنی جماعتوں کے جھنڈوں کے بغیر تھے!!
وہاں سے تمام ممکنہ مساجد کی ریلیاں جنہوں نے یہاں تک آ کر ایک بڑے جلوس کی شکل میں آگے بڑھنا پہنچ گئیں تو جلوس آگے روانہ ہوا! یہ جلوس اعوان ہوٹل، لی بروسٹ، ماڈل موڑ سے ہوتا ہوا اپنی فائنل منزل ماڈل کالونی قبروستان تک جانے لگا راستے میں دیگر ریلیاں بھی اس میں شامل ہو گئی جلوس مکمل طور پر پُرامن رہا لوگ نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، نعرہ حیدری، اور دیگر نعرے لگاتے آگے بڑھتے رہے! ماڈل کالونی کی تاریخ میں اتنا بڑا جلوس جو میرے اندازے کے مطابق آٹھ سے دس ہزار سے ذیادہ تھا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا! جس میں ہر عمر کے افراد شامل تھے!!! اور ایسے افراد بھی جو اپنے بچوں کو ہجوم یا کسی بھی دیگر قسم کے جلسے جلوس میں شرکت کرنے سے باقاعدہ منع کرتے ہیں۔
پورے جلوس میں کی جانے والی سب سے شر انگیز حرکت پتلوں کو جلانے کی تھی!! شر انگیز نعرہ امریکہ مردہ باد اور گستاخ رسول کی سزا ، سر تن سے جدا تھا۔
یہ نہیں معلوم کہ ایسی سچی ریلیوں کی بھی میڈیا کوریج جو کہ ملک میں بڑی تعداد میں نکالی گئیں میڈیا میں کیوں جگہ نہیں بنا پائی شاید اس لئے کہ یہ اُن کے “مفاد” میں نہیں!!!

8 تبصرے:

علی نے لکھا ہے کہ

کیا خاک کوریج ہو
نہ گرم مصالحہ نہ چھولے چاٹ
نہ وکیل صیب یہ تو بلاگ کو ہی سوٹ کرتی ہے ٹی وی چینل والے اور ڈھونڈ لیں گے

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

ایسا ہی کچھ اپنے ہاں بھی تھا ایک پولیس والا بھی دیکھنے کو آنکھیں ترس گئی تھیں۔ اور عوام کا جم غفیر تھا کم و بیش 11 ہزار نفوس پر مشتمل

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

کل وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ کی باقی باتیں تو خود تعریفی اور ذاتی عناد پر مبنہ تھیں لیکن ایک بات بہت درست تھی کہ میڈیا والوں نے اصلی ریلیاں جو بالکل پُر امن اور منظم تھیں کیوں نہیں دکھائیں ؟ ہمارے ملک میں فساد کی اصل جڑ میڈیا ہی ہے

DuFFeR -ڈفر نے لکھا ہے کہ

@علی
ویری ویل سیڈ سر جی

عمر نے لکھا ہے کہ



Omer Bangash یارا جی۔۔۔ تقریبا ساری جگہوں پر ایسا ہی رہا ہے احتجاج۔ اتنے بڑے اجتماع ہوئے کہ پہلے کم از کم میں نے نہیں دیکھے اور ایسے پرامن، وہ بھی میں نے پہلی بار دیکھے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا (بشمول مغربی میڈیا) نے احتجاج کے مغربی تنصیبات پر اثرات کو کوور کیا۔۔۔ غم وغصہ کو کوور کیا۔۔۔ نہ کہ "یوم عشق رسول(ص)" کو۔
یہ جو مار دھاڑ ہوئی۔۔۔ صرف دو چار چیدہ ان جگہوں پر، جہاں جہاں امریکی/فرانسیسی سفارتخانے یا قونصل خانے تھے، ان کے اردگرد رہی۔

Saad نے لکھا ہے کہ

میں خود بھی کم و بیش ایک ایسے ہی جلوس میں شرکت کر کے آیا ہوں۔

ارتقاءِ حيات نے لکھا ہے کہ

مولانا صاحب وہی بیان کریں گے کہ جو قرآن و حدیث میں لکھا ہم تک چلا آرہا ہے
میڈیا وہی دکھائے گی جو میڈیا والوں نے میڈیا کی تعلیم حاصل کرتے کے وقت سیکھا
ریٹنگ کیسے لی جائے
کن مقامات کی کوریج کی جاے
ناظرین کیا دیکھنا چاہتے ہیں
سرکار دنیا کو کیا دکھانا چاہتی ہے
مظلومیت کیسے دکھائی جائے
امداد کیسے ملے گی
بڑی سرکار کو خوش کرنے کا طریقہ کیا ہے
خطرناک علاقاجات کی کوریج کی جائے تو آگے چانس زیادہ حاصل ہوں گے
اعلٰی نام ہوگا
اونچا مقام ہو گا
دنیا واہ واہ کرے گی کہ جلاؤ گھیراؤ میں آپ نے کوریج کی

تو جسے خوش کرنا مقصود تھا وہ وہیں تھے
یہ میرے نظریات ہیں کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں

فاروق درویش نے لکھا ہے کہ

برادر جو زرخرید اور ضمیر فروش میڈیا غازی علم دین شہید کی برسی کا مکمل بلیک آوٹ کر کے امن کی آشا کی کی سیکس سمبل ایشوریا رائے کی سالگرہ کا پلیٹن بار بار دکھائے کر امن کی آشا کے گیت سنائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اس سے سائے شر، توقع کیا رکھتے ھیں؟

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔