Pages

1/15/2012

پرکھ

کئی تجربے بہت عجیب ہوتے ہیں اتنے کہ بیان سے باہر، کچھ عرصہ پہلے تک ہم یہ ہی سمجھتے تھے کہ کسی آدمی کی تعریف اُس کی شرافت و نیک سیرت شخصیت ہی کے بناء پے کی جاتی ہے اس کے باوجود کہ ہم نے یہ معقولہ ایک مخصوص کلاس کی نمائندے سے سن رکھا تھا کہ “یاری یا تو کلاس (طبقے) کی ہوتی ہے یا گلاس (شراب کے جام )کی باقی سب تو مجبوریاں ہوتی ہیں”۔
گزشتہ دنوں ایک ایسی ہی محفل میں جہاں “لبرل کلاس” کے نمائندے موجود تھے اور ہم بھی اپنی تمام تر منافقت کو سمیٹے بیٹھے تھے تو حاضرین محفل اپنے طور پر مختلف ممکنہ امیدواروں میں سے ایک کام کے بندے کے چناؤ میں مصروف تھے۔ تب اہل محفل نے ایک نے موزوں فرد کی خوبیاں کچھ ان الفاظ میں بیان کی:-
“میرا ووٹ تو 'فلاں' کے حق میں ہے آزاد منش ہے، باہر سے تعلیم لے کر آیا ہے، کھاتی پیتی فیملی کا ہے، دقیانوس خیالات سے پاک ہے، کلب جاتا ہے، Saturday Night کی محفلوں میں بھی ریگولر ہے، لوکل برانڈ کی وسکی کو ہاتھ نہیں لگاتا اپنے “فلاں نمبر 2” کی طرح نہیں کہ دیسی برانڈی پر دوستوں کو ٹرخا دے، اُس کی محفل میں شباب کا بھی بھرپور انتظام ہوتا ہے، سب سے بڑھ کر یہ کہ اُس کے خاندان میں کوئی بھی مولوی ٹائپ کا بندہ نہیں کہ ڈر ہو وہ بھی پٹری سے اُتر کر مولوی ہو جائے”

8 تبصرے:

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

آہاہاہاہہااہا

UncleTom نے لکھا ہے کہ

hahahahahhaha yaar maza agaya

محمد احمد نے لکھا ہے کہ

بالکل ایسے ہی جیسے ہم لوگ نیک، ایمان دار، مخلص، نمازی پرہیزی اور محبِ وطن شخص تلاش کرتے ہیں (جو ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا) تو پھر ان کو بھی حق ہے کہ وہ اپنے بھی اپنے معیارات کے حساب سے دوستوں اور دشمنوں کا انتخاب کرلیں۔ کیونکہ بقول غالب

وفاداری بہ شرطِ استواری اصل ایماں ہے
مرے بت خانے میں تو کعبہ میں گاڑھو برہمن کو

:-)

جعفر نے لکھا ہے کہ

وکیل ساب ایسی محفلوں میں نہ جایاکریں
سنا ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر ہدوانہ رنگ پکڑتا ہے

کاشف نصیر نے لکھا ہے کہ

وکیل صاحب آپ اس محفل میں کیا کررہے تھے۔

ali نے لکھا ہے کہ

اسے کہتے ہیں ٹیلنٹ کی پیچان

عمیر ملک نے لکھا ہے کہ

او تیری!۔۔۔۔
دیکھئے آپ منافق ہیں وہ نہیں۔۔ ان کا معیار بھی آپکے سامنے ہے۔ آپ کا ووٹ تو ضائع ہی ہو گا۔۔ ط:

عدنان مسعود نے لکھا ہے کہ

امید ہے اس سے آپکی مراد اردو بلاگران کی محفل نا ہوگی :)

ویسے ہمارے سیاسی منظرنامے کے اعتبار سے ایلیجیبلٹی کی شرائط تو کم و بیش درست ہی معلوم ہوتی ہیں۔ نیز وہ کیا کہتے ہیں

صحــبت صـالــح ترا صـالح كند صـحــبت طــالـع ترا طــالـع كند

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔