Pages

9/06/2011

جمہوریت کی پٹری

اجی کچھ سنا تم نے؟
ارے کیا سنانے چلی ہو اس عمر میں
ہمسائی بتا رہی تھی ایم کیو ایم پھر حکومت میں شامل ہو رہی ہے، اپنے غداری نے اُنہیں آفر کی ہے آ جاو
ہاں میں نے بھی سنا ہے کچھ ایسا 
کیوں کیا مزرا کا بولا سچ نہیں ہے کیا؟ کیا وہ لندن والا ملک نہیں توڑ رہا؟
ہو سکتا ہے توڑ رہا ہو، مگر جمہوریت کو پٹری پر رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ملک کر کھائے اوہ مطلب ملک کر حکومت میں رہے۔
اجی اس عمر میں کیا بہکی بہکی باتیں کرتے ہو، جمہوریت ملک سے ذیادہ اہم ہے کیا؟
مجھے کیا معلوم؟ مگر دیکھ لو جمہوریت کو نقصان ہو تو سب تو تکلیف ہوتے ہے ملک کی کسی کو کیا فکر آج اہم سیاست ہے ریاست کی فکر کو رہاستی کرتے ہیں ناں۔
مطلب؟
مطلب سادہ ہے، پاکستان میں پاکستانی ہوتا تو فکر کرتا ناں جہاں پنجابی، سندھی، بلوچی، پچشتوں، سرائیکی، مہاجر اور ناں معلوم کون کون رہ رہا ہوں وہاں توجمہوریت ہی اہم ہو گی ناں۔
کیا کہہ رہے ہو؟

5 تبصرے:

خالد حمید نے لکھا ہے کہ

واؤ۔۔۔

کامران خان نے لکھا ہے کہ

آپ کی اس تحریر سے پنجابی تعصب کی بو آتی ھے۔۔

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

کہاں ہے ذرا وضاحت کرنا کامران؟ تعصب

ڈاکٹر جواد احمد خان نے لکھا ہے کہ

مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ آپ ذولفقار مرزا جیسے تلنگے اور بدمعاش کے قرآن سر پر اٹھانے سے اتنے زیادہ متاثر کیوں ہیں۔ کیا اس ملک میں قرآن پر حلف لیکر جھوٹ بولنے کی کوئی روایت نہیں؟
ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم پر یہ الزام ہماری متعصب اور پیداگیر اسٹیبلشمنٹ کے پراپگینڈے سے زیادہ کچھ نہیں۔ اگر آپ کو ملک کی اتنی ہی فکرہے تو بلوچستان کی طرف توجہ کیجیے جہاں بنگلہ دیش کی کحانی دہرائی جا رہی ہے۔ جہاں کے محروم اورمظلوم لوگ ریاستی جبر کے نتیجے میں ملک سے باغی ہوچکے ہیں۔ جہاں پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرایا جاسکتا اور قومی ترانہ نہیں گایا جاسکتا ۔
یہ جرائم پیشہ اسٹیبلشمینٹ کسی کی نہیں۔ اس کے کھیل کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔

عطاء رفیع نے لکھا ہے کہ

جاوید چودھری کا ایک کالم نظر پڑا تھا، حقائق کا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہے۔

part1: http://www.javed-chaudhry.com/zulfiqar-mirza-ki-kahani-javed-chaudhry/

part2: http://www.javed-chaudhry.com/zulfiqar-mirza-ki-kahani-2-javed-chaudhry/

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔