میں بنیادی طور پر نالائق ہوں! اس میں کوئی شک شبہ نہیں! ہاں کسی پر یہ راز آشکار نہ ہو تو اسے آپ میری خوش قسمتی کہہ سکتے ہیں! ذہانت نہیں! اس لئے میں کہہ سکتا ہوں! کہ میں خوش قسمت ضرور ہوں!! بعض راز آشکار ہونے کے بعد بھی کچھ لوگ خوش قسمت بنے رہتے ہیں!!
بہر حال بات کچھ اور کرنی تھی، آج صبح عدالت جاتے ہوئے راستے میں ہم نے بینر دیکھے! جناب ناظم کراچی کو مبارک باد دی جارہی تھی! دنیا کے دوسرے نمبر پر ایک اچھے و بہترین ناظم (میئر) قرار دیئے جانے پر! کورٹ میں ابتدائی کام سے فارغ ہو کر چائے پینے اور اخبار پڑھنے بار روم میں آیا تو اخبار میں جناب “قائد تحریک” اپنے لاڈلے کو سینے سے لگا کر مبارک باد دیتے نظر آئے! ایک اخبار میں ایک جگہ تو گورنر سندھ پر بھی دست شفقت پھیرتے نظر آئے! ہماری آنکھون کے سامنے 12 مئی اور 9 اپریل آ گیا! اور حیرت ہوئی کہ پہلے نمبر پر کون آ گیا ہے؟ معلوم ہوا ٹی وی پر بھی یہ خبر چلی کہ وہ دنیا کے “دونمبری” ناظم ہیں مقابلے میں! جیسے جیو، آج، سما، اے آر وائے،ایکسپریس اور یہاں تک کہ ڈان نے بھی کور کیا! کمال ہے ناں!!
پھر اخبارات! جیسے آج کل، ایکسپریس، جنگ ارر دیگر نے بھی اس خبر کو جگہ دی! ایم کیو ایم مخالف اخبار “امت” اور جماعت اسلامی کے اخبار “جسارت” میں اس خبر کا انتظار رہے گا کس انداز میں آتی ہے مجھے ذاتی طور پر!
اب یہ غلطی کی کس نے؟ جو جناب کو دوسرے نمبر پر دنیا کا بہترین ناظم شہر قرار دیا گیا! تو یار لوگ یہ الزام فارن پالیسی نامی جریدے پر لگاتے ہیں، اُن کی ویب سائیٹ دیکھی تو وہ خود کراچی کو دنیا کے اولین 60 شہروں میں سے 57 نمبر پر شمار کرتے ہیں! اور جن پانچ باتوں کو بہتری کا میعار بتایا گیا اُن سب میں “ہمارا کراچی” نصف سینچری کے بعد آتا ہے۔
ہاں The Mayors of the Moment میں انہوں نے مصطفٰی کمال کا ذکر کیا مگر ساتھ ہی بتا دیا کہ اس کا شہر 57 نمبر پر ہے جیسے جو ہیڈ لائین بنائی تھی تعارف کے سلسلے میں وہ یہ تھی Syed Mustafa Kamal Mayor of Karachi (#57) اس میں نمبر شمار57 شہر کے ریکنک کو بیان کر رہا ہے۔ دوسرے نمبر پر تعارف کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دنیا کے دوسرے بہترین ناظم ہیں!!! بلکہ جریدے نے تینوں ناظموں کا ذکر کرنے سے پہلے لکھا!
Here’s how three of the world’s top mayors are climbing the ladder
نہ کہ
Here’s how three world’s top mayors are climbing the ladder
یہاں of the قابل توجہ ہے، یعنی دنیا کے اولین ناظمین میں سے تین جبکہ ہمیں سمجھایا جا رہا ہے کہ لکھا ہے دنیا کے بہترین تین! کمال ہے ناں! (ویسے میں غلطی پر ہوں تو بتا دینا!)
کیونکہ ہم اردو میڈیم والے ہیں! ساتویں جماعت میں بمشکل پوری ABC یاد ہوئی تھی !!!!
دنیا کے بہترین ناظموں کی فہرست یہاں ہے البتہ! اللہ کرے اس میں ہمارے ناظم بھی شامل ہو جائے آئندہ سالوں میں!
اَپ ڈیٹ؛ راشد کامران کے زیل کے تبصرے (تبصرے میں میں نے لنک بھی ڈال دیا ہے) نے بدتمیز کی پوسٹ طرف دوبارہ متوجہ کیا! میں وہ پوسٹ اُس وقت پڑھی تھی جب اُس پر کوئی تبصرہ نہیں ہوا تھا! جس میں عمار نے بہترین میئر والی لسٹ ہم سے پہلے ہی فراہم کر دی تھی! نیز عبدلقدوس کے متوجہ کرانے پر توجہ pkpolitic کیایک میل کے خاکے پر !،جو انہوں نے پوسٹ کیا! جس میں آگاہ کیا گیا کہ بھائی ہم نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی! وہاں ہی تازہ ترین پوسٹ سے آگاہی ہوئی ہے، کہ خود foreignpolicy والوں نے کانوں کو ہاتھ لگا کر توبہ توبہ کی کہ بھائی ہم پر ایسا الزام تو مت لگاؤ!!! کر لو گل!
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔