عید اور سیلاب زدگان
دُکھ کی برسات ہے سیلاب کے ماروں کے لئے غم کی بہتات ہے سیلاب کے ماروں کے لئے گھات ہی گھات ہے سیلاب کے ماروں کے لئے دن نہیں، رات ہے سیلاب کے ماروں کے لئے برملا حرکت مزموم کئے جاتے ہو کیوں اسے عید سے موسوم کئے جاتے ہو ایسا منظر نہ کبھی چرخ نے دیکھا توبہ گھر کی چھت ہے، نہ میسر کوئی سایا، توبہ بھوک اور پیاس نے ہر سمت سے گھیرا توبہ …