اہم وجہ

اہم وجہ

ہیلو وکیل صاحب میرے شوہر چار دن سے گھر نہیں آئے لا پتہ ہو گئے ہیں۔
"بی بی آپ کو بغیر بتائے گئے ہیں؟"
جی تب ہی تو آپ کو فون کیا ہے میں بہت پریشان ہوں!
“اُن کی کوئی دشمنی وغیرہ تونہیں تھی؟"
نہیں جناب وہ تو کافی شریف النفس انسان تھے کبھی مجھ سے بھی جھگڑا نہیں کیا!
“حالیہ دنوں میں آپ نے اُن میں کوئی خاص تبدیلی دیکھی تھی؟"
جی ہاں بس ذرا مذہبی ہو گئے تھے یہاں تک کہ تہجد بھی پڑھنا شروع کر دی تھی۔

مکمل تحریر پڑھیں ←

انا بمقابله جھالت

اگر میں کسی بات سے ناعلم ھو تو مچھے یه مان جانا چاھئے که میں ناواقف ھوں. مگر مجال ھے جو ھماری انا ھمیں ایسا کرنے دے تب ھم تاویل و توجهه سے کام لیتے ھیں. یوں ھماری انا ھمیں جھالت کے دائرے میں داخل کر دیتی ھے. ( موبائل پوسٹ)
مکمل تحریر پڑھیں ←

ہندوستانی سپریم کورٹ کے ریمارکس!

آج کل شادی کر لیتے ہیں اور بعد میں کہتے ہیں ہم نے نہیں کیا۔ تین دن سے ہم ٹی وی پر یہ دیکھ رہے ہیں۔

دلچسپ! آپ کو نہیں لگی یہ بات ؟ مجھے تو بہت لگی ہے بلا آخر شعیب ثانیہ کی شادی ہندوستان کی سپریم عدالت میں بھی مقدمہ سماعت کے دوران آ گئی۔۔۔۔ میڈیا کا کمال یا شادی کا!

ویسے ایک اور بات دلچسپ لگی بی بی سی کے نمائندے سے لے کر کرکٹ کھلاڑیوں تک تمام افراد عائشہ سے ملنے میں ناکام رہے ہیں اب سے نہیں ابتدا سے اور وہ خود بھی میڈیا میں آنے سے انکاری ہیں کیا بات ہے۔

ایک ٹی وی کمپیر کا فیس بک پر اسٹیٹس تھا "انڈیا والے سارے، لگتے ہیں سالے ہمارے"

یہ پوسٹ بس شغل میں کی ہے۔

مکمل تحریر پڑھیں ←
خیبر پختون خواہ

خیبر پختون خواہ

"جناب کیسے ہیں؟"
اللہ کا کرم ہے محترم! آپ سنائیں کیسے آنا ہوا۔
"ویسے ہی گزر رہا تھا سوچا آپ سے ملاقات کر لی جائے۔"
اچھا کیا جو چکر لگا لیا ہمارا بھی دل کر رہا تھا آپ کی صورت دیکھنے کو۔
"محترم سنائے کیا حالات ہیں! کل آپ کے گھر سے کافی ہلے گلے کی آوازیں آ رہی تھی!۔"
ہاں وہ 'ساجد اقبال راحت' کی پہلی سالگرہ تھی ناں۔
"محترم! ہمارے علم میں تو اس نام کا کوئی بچہ یا بڑا آپ کے گھر پر نہیں ہے۔"
ارے جناب یہ 'ماجد' کا نیا نام ہے۔
"کیا؟ خیر سے!۔"
بھائی اُن کی پیدائش سے ہی جھگڑا شروع ہو گیا تھا نام کا یہ تو اپ کے علم میں ہو گا ناں۔
"جی جی محترم۔"
اُن کی نانی اُن کا نام 'ساجد' رکھنا چاہتی تھی، دادی 'اقبال' کے لئے بضد تھی۔ ہم نے جھگڑا ختم کرتے ہوئے اُس وقت نام 'ماجد' رکھ دیا مگر کل سالگرہ پر وہ ہنگامہ ہوا خدا کی پناہ ننیال والے 'یپی برتھ ڈے ساجد' اور  ددھیال والے 'ہیپی برتھ ڈے اقبال' کا شور مچانے لگ پڑے۔ ہم کہا یہ کیا بہودگی ہے؟ مگر دونوں طرف کے افراد اپنی ضد پر قائم تھے۔ لہذا ہم نے اعلان کر دیا اج کے بعد سے 'ماجد' کو 'ساجد اقبال راحت' پکارا، لکھا اور بتایا جائے گا۔
"یہ آپ نے اچھا کیا! جھگرا ختم کر دیا۔"
ارے میرا ماجد بیٹا کیسا ہے؟
"محترم ابھی تو آپ کہہ رہے تھے کہ یہ اب'ساجد اقبال راحت' ہو گئے ہیں۔"
ہاں بھائی مگر مارے لئے تو ماجد ہی ہے ناں۔
"محترم بُرا نہ منائے تو ایک بات کہو۔"
جی فرمائے۔
"جتنا جھگڑا نام پر کیا ہے اتنی توجہ تربیت پر دے دیں تو نام کی عزت رہ جائے گی ورنہ۔۔۔۔۔۔"

مکمل تحریر پڑھیں ←
بڑا کھلاڑی کون؟

بڑا کھلاڑی کون؟


لو کر لو گل! ہماری معلومات کی حد تک تو بڑا کھلاڑی وہ ہوتا ہے جو بڑا کھیل کھیلے مگر اب ہم خود پریشان ہیں بڑا کھیل کس نے کھیلا ہے؟ مرزا نے یا ملک نے؟ ملک صاحب اس سے قبل بھی دو ہندوستانی لڑکیوں کے ساتھ چکر چلا چکے ہیں ایک عائشہ جو حیدرآباد سے تھی (ثانیہ اور عائشہ دونوں دوست ہیں) اور دوسری سابق مس ہندوستانی سیالی بھگت، لگتا ہے وہ ابتدا ہی سے ہندوستان کو ہی اپنا سسرال بنانا چاہتے تھے۔
اب جیسا کہ یہ بات کنفرم ہو گئی ہے کہ ثانیہ مرزا عنقریب ثانیہ ملک بننے جا رہی ہیں تو ہم اُن کو مبارک باد دیتے ہیں باقی ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے بھائی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں!۔ اس سےقبل بھی دل جلا سہراب کے نام پر خط میں انہیں ایسا طیش دلا چکا کہ جناب نے منگنی ہی توڑ ڈالی جس پر محترم  نے خوشیاں منائی تھیں۔ اب دیکھے آخری خط میں کیا کرتے ہیں یار ہون بے غیرتی  نہ کری!۔
ویسے سنا ہے سابقہ مس انڈیا تو زبانی مان چکی تھی میڈیا پر شعیب ملک سے محبت کو! اور کہتی تھی "عشق نہ پوچھے ذات پات" ۔ دوسری طرف عائشہ بھی جان کو آ گئی تھی!  لیکن مجال ہے جو سرحد پار آنکھ مٹکے سے باز آیا ہو یہ! اور پہلی منگنی ختم کروا کر ثانیہ سے اپنی شادی کی تاریخ 11 اپریل رکھوا لی ہے ۔ بات بھی تب کھلی جب شادی کی دعوت دی جانے لگی! (یہ بات میڈیا میں نہیں آئی)۔ ثانیہ کے والد نے کنفرم کر دیاہے اور شعیب ملک کے ٹویٹر اکاونٹ پر سے بھی اس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب میڈیا پر خبر آنے پر جہاں ثانیہ خوش ہیں وہاں ہی اُن کا دعوی ہے کہ شعیب ملک ٹویٹر پر ہے ہی نہیں بڑی خبر ہے محترمہ کو، تلاش کے باوجود دونوں کی ایک ساتھ تصویر تو دور کی بات کوئی ایسا حوالہ بھی نہیں ملا جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی تعریف کی ہو ۔ بڑے میسنے ہیں۔
اس قصے کے بعد فراز بھی میدان میں اُتر آیا ہے! عرض کیا ہے جیسا کہ مجھ تک پہنچا!

انڈیا نے ہمارا پانی روک لیا تو کیا ہوا فراز
ہم نے بھی تو پوری ثانیہ مرزا چھین لی ہے
___________

آئی پی ایل سے ہمارے گیارہ کھلاڑی مسترد ہوئے فراز
لو جاؤ ثانیہ مرزا نے تمام ہندوستانوں کو ہی مسترد کر دیا

یہ شعر صرف مذاق میں ہیں جو ایس ایم ایس میں چل رہے ہیں!
مکمل تحریر پڑھیں ←

درست تصور؟

دھشت گرد کا حلیه کیا ھوتا ھے؟
یه بھی کوئی پوچھنے والی بات ھے سب کو معلوم ھے.
تم مجھے بتاؤ تو.
وه جس کی ڈارھی ھو، کندھے پر لال رومال ھو! شلوارقمیض پھنتاھو وجه بے وجه الله کے خوف کا حواله دیتا ھو اور جهاد کی تلقین کرتا ھو.
ایک منٹ! تم کس کا حلیه بتا رھے ھو؟
دھشت گرد کا.
کھاں دیکھا تم نے؟
پی ٹی وی کے ڈرامے میں!
اور امن پسند کا کیا روپ ھوتاھے.
سادھ سی بات ھے. جو دھشت گرد سے نفرت کرتا ھو. نئے خیالات کاحامل ھو. اورجس کی ایک گرل فرینڈھو جس کااس کے گھر والوں کو علم نه ھو.
نئے خیالات سے مراد کیا ھے؟
مغربی بھائی!
یه بھی پی ٹی وی پردیکھاھے؟
ھاں
ٹھیک جارھے ھیں! کیابات ھے

(موبائل سے تجرباتی تحریر)
مکمل تحریر پڑھیں ←
کمالات جاری ہیں۔

کمالات جاری ہیں۔

یہ کیا مذاق ہے دہلی پاکستان میں آ گیا ہے! ہم سمجھنے سے قاصر ہیں! پنجاب پولیس نے پہلے ہی مشکل سے اشتہاری بدلہ اُتارہ تھا کہ اب دہلی کو بھی پاکستان میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ہمارے ایک ساتھی کا کہنا ہے اشتہارات میں نئی سوچ تبدیلی کی راہ پیدا کر سکتی ہے مگر یہاں تو تبدیلیاں ہی تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں مگر اب تک سوتے پڑے ہیں۔
اب کے بھارتی ریلوے نے اپنی نئی ٹرین کے روٹ کا جو نقشہ شائع کیا ہے اُس میں دہلی کو پاکستان میں دیکھایا ہے۔ اشتہار و رپورٹ ذیل میں ہے۔




بشکریہ: ریحان
مکمل تحریر پڑھیں ←
کمال ہم بھی کرتے ہیں!

کمال ہم بھی کرتے ہیں!

دو ماہ قبل بھارتی اخبارات میں پاکستانی ایئرچیف مارشل کا کی تصویر شائع ہوئی تھی ضروری تھا ۔ ایک اُدھار ہو گیا تھا حکومت پر کہ جواب دے خدا خدا کر کے اس احسان کا بدلہ اُتار دیا گیا ہے آج کے پنجاب کے اخبارات میں پنجاب پولیس پاکستان کی جانب سے اپیل والے اشتہار میں انہوں نے اپنالوگو بھارتی پنجاب پولیس کے لوگوں سے بدل دیا ! یو ں احسان ختم۔ اشتہار ذیل میں ہے۔


یا ممکن ہے طالبان کے خلاف اشتہار سرحد پار سے اسپانسر ہوا ہو
مکمل تحریر پڑھیں ←