جب میں میٹرک میں تھا تو اس دور میں میں نے یہ تحریر پڑھی حرف بہ حرف تو یاد نہیں مگر کچھ یاد ہے ممکن ہے کہ آپ نے بھی پڑھی ہوں کچھ اس طرح تھی۔
"آپ نے اس تحریر کو پڑھنا شروع کردیا جبکہ عنوان میں اسے نہ پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے،آپ سے ایک بار پھر التماس ہے مزید پڑھنے سے اجتناب کرے اس میں آپ کے پڑھنے کو کچھ نہیں لہذا باز آجائے رک جائے وقت کے ضیائع سے گریز کریں،آگے نہ بڑھےتو بہتر ہے۔کیا بات ہے؟آپ منع نہیں ہورہےخدارا یقین کرے اس میں آپ کا فائدہ ہے رک جائے،بہت ہو گیا!عجب ڈھیٹ مٹی کے ہو! باز ہی نہیں آرہے،پڑھتے جا رہے ہو۔چلو اتناتم نے پڑھا کچھ ملا تم کو؟ نہیں نا!کچھ حاصل ہوا؟ اب تمہارا جواب نفی میں ہے،اس واسطے پھر عرض کرتا ہوں کہ اب آگے نہ پڑھنا،یار تم باز آنے والے نہیں معلوم ہوتے،کیا کرو کہ تم باز آجاؤ ،اب دیکھو میں آپ سے تم پر آگیا ہو کہیں تم سے تو نہ ہو جائے لہذا کچھ کرتا ہو،تم تو پڑھنے سے باز نہ آؤ گے ٹھیک ہے میں ہی لکھنا بند کردیتا ہو،ہون آرام ای"۔
کیسی لگی تحریر ؟اب ذرا یہ خالی جگہ تو پر کریں
سموسہ کھایا نہیں اور جوتا پہنا نہیں کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں تھا۔
تل
Shoiab Safdar Ghumman
تیرے مکھڑے تے کالا کالا تل اؤے منڈیا سیالکوٹیا
شعور میں آنے کے بعد جب پہلی مرتبہ گانا سنا تو لگا جیسے میرے واسطے گایا گیا ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ جناب یہ گانا تو نورجہاں نے میري پیدائش سے تیس پینتس سال پہلے کسی فلم کے لئے گایا ہے،شبہ کی وجہ ؟ میرے چہرے پر تل اور تعلق گاؤں روہیلہ سے ہیں جو ضلع سیالکوٹ میں ہے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ جس طرح ایک دست شناس ہاتھ دیکھ کر آنے والے حالات سے آگاہ کرنے،قیافہ شناس چہرے سے نیت بتانے کااور ستارے کی چال کا حساب لگانے والا اس سے مستقبل کی زندگی کا پتہ دیتے ہیں سنا ہے تل بھی اس طرح انسانی شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں
نقطہ
Shoiab Safdar Ghumman
کاغذ پر نقطہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟تنہا۔۔۔۔۔۔شاید کچھ نہیں یا شاید مہت کچھ ۔۔۔بہت کچھ۔۔۔۔نقطہ نشانی آغاز۔۔۔۔آغاز کچھ بھی ہو کیسا ہی ہوکہی سے بھی ہو۔۔۔۔جیومیٹری کے ماہر کہتے ہیں ایک نقطہ پر تین سو اسی(۳۶۰)زاویے ہوتے ہیں۔وہ تین سو اسی راستوں کے سنگم پر واقعہ ہوتا ہے۔ہر راہ اسے تک رہی ہوتی ہے کہ شاید وہ اس راہ پر چلے۔۔۔۔اب اس کی مرضی وہ کس راستے کا انتخاب کرے۔۔۔۔نقطہ اپنے جیسے چند نقاط سے مل کر حرف بناتا ہے حروف لفظ کے وجود کا سبب بنتے ہیں اور الفاظ ایک جملہ کی تخلیق کرتے ہیں اور جملہ خیال کے اظہار کا ذریعہ۔۔۔۔۔خیال کی وجہ سے نقطہ کی پیدائش ہوئی اور اس نے اس کو دوسروں تک پہنچا کر اپنے ہونے کا جہاں احساس دلاتا ہے وہاں خیال کا مقصد بھی پورا کردیتا ہے۔۔۔۔ ایک نقطہ جو بظاہر بہت حقیر نظر آتا ہے لیکن ہے نہیں۔۔۔
ایک نقطہ نے مجھے محرم سے مجرم بنا دیا
وہ دغا دیتے رہے ہم دعا سمجھتے رہے
اس ایک نقطہ کی اونچ نیچ خدا سے جدا کردیتی ہے۔ خرم کو جرم بنا دیتی ہے۔ یہ ایک نقطہ دلیل کو ذلیل اور رحمت کو زحمت بنا دیتا ہے۔ مختصر یہ نقطہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔۔۔
یوں کرنا
شام کو جب کبھی
خاموشی سے نہ تم بیٹھ سکو
تو اتنا تم کر لینا
میرے گھر کا نمبر ملا کر
مجھ سے کچھ باتیں کرنا
کچھ اپنے من کی باتیں کہنا
کچھ میرے دل کا حال سننا
پھر میری کسی بات پر
مجھ سے تم روٹھ جانا
میں تجھ کو منانے کی خاطر
تیرے پاس چلا آؤتو پھر
تم مجھ سے نہ ناراض رہنا
پھر دونوں مل کر سیر کو جائیں گے
شام ڈھلے واپس آئیں گے
شب تم مجھ سے جدا ہوکر
تھوڑا سا بے چین ہونا
رات میں بستر پر لیٹ کر
میرا خیال ذہن میں لانا
تم پھر سو جانا
رات کوتم سوتے میں سپنے میرے دیکھنا
صبح اٹھ کر میرا ایک کام کرنا
کل والے اعمال کو
آج دوبارہ دوہرانا
یہ سب نہ اگر تم کر سکو
تو میرے خیالوں میں کھو کر
خاموشی سے بیٹھے رہنا
خاموشی سے نہ تم بیٹھ سکو
تو اتنا تم کر لینا
میرے گھر کا نمبر ملا کر
مجھ سے کچھ باتیں کرنا
کچھ اپنے من کی باتیں کہنا
کچھ میرے دل کا حال سننا
پھر میری کسی بات پر
مجھ سے تم روٹھ جانا
میں تجھ کو منانے کی خاطر
تیرے پاس چلا آؤتو پھر
تم مجھ سے نہ ناراض رہنا
پھر دونوں مل کر سیر کو جائیں گے
شام ڈھلے واپس آئیں گے
شب تم مجھ سے جدا ہوکر
تھوڑا سا بے چین ہونا
رات میں بستر پر لیٹ کر
میرا خیال ذہن میں لانا
تم پھر سو جانا
رات کوتم سوتے میں سپنے میرے دیکھنا
صبح اٹھ کر میرا ایک کام کرنا
کل والے اعمال کو
آج دوبارہ دوہرانا
یہ سب نہ اگر تم کر سکو
تو میرے خیالوں میں کھو کر
خاموشی سے بیٹھے رہنا
-{میری اپنی تنگ بندی}-
بے تکی کو بے طقی
پچھلے دنوں بہت سے دوست احباب و اردو بلاگرز نے اِملا کی غلطی کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی اور کہا ہے کہ میں نے بے تکی کو بے طقی غلط لکھا ہے ۔ تمام احباب درست ہیں۔ ایسا لکھنے کی ایک وجہ اپنے بے تکے پن کو ظاہر کرناہے۔
ایسا بے تکہ پن آپ کو انگریزی میں بھی نظر آئے گا تاکہ پڑھنے والا متوجہ ہو جیسے
school = skool , photo = Foto , college = kallege ,computer = kamputer
بعض اوقات کسی لفظ کو پڑھنے کا انداز [طریقہ] اِس کے معنوں کو تبدیل کر دیتا ھے اِس سلسلے میں ایک نہایت دلچسپ واقعہ جو ہمارے ماموں کا ہے ملاحظہ ہو،یہ اُس وقت کی بات ہے جب وہ میٹرک کے طالب علم تھے،وہ انگریزی کا پرچہ دے کر آئے توبڑے ماموں نے اُن سے پرچہ لے سُننا شروع کیا کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں [اُن کی انگلش بھی میری طرح بس ایوے ہی تھی شاید] ایک مضمون "میرے دوست"کا ایک فقرے کو ماموں نے یوں سُنایا۔ We both go school to get her بڑے ماموں نے جملہ سنا اور چونکے پرچے کی پشت پر جملہ تحریر کرنے کو کہا تو وہ کچھ اِس انداز میں لکھا گیا۔ We both go school together یوں لفظ کا مطلب ہی تبدیل ہو گیا۔
ایسا ہی حال آپ اِس لفظ کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔ Assume = Ass+u+me اکٹھا پڑھنے پر "فرض کریں" اور توڑنے پر "آپ،میں کند ذہن" انگریزی زبان کے علاوہ لفظوں کا یہ کھیل اردو زبان میں بھی کھیلا جاتا ہے۔ ڈاکٹر یونس بٹ[مشہور مزاح نگار] اپنے ٹی وی ڈراموں میں کافی استعمال کرتے ہیں۔مثلاً مذاکرات ہوئے[بات چیت ہوئی]۔ مذاق رات ہوئے[رات میں کافی مذاق ہوئے] ۔
اِس طرح آپ کو تلاش پر بہت سے الفاظ مل جائے گے جن کو بولنے،پڑھنے یا لکھنے سے اِن کا مفہوم تبدیل ہو جاتا ہے۔ یوں بات میں ایک مزاح کا پہلو آ جاتا ہے۔تحریر میں ہم قافیہ الفاظ کے بعد ایسے الفاظ کا استعمال ایک خاص قسم کی مزاح نگاری کا سبب بنتا ہے۔ اِس طرح بعض الفاظ ایسے ہوتے ہیں جو ایک شخص کی اپنی ذہنی پیداوار ہوتے ہیں، جیسے پاکستانی صحافت نے لفظ "لوٹا" بے ضمیر سیاست دانوں کے لئے بھی مخصوص کر رکھا ہے۔ایک ہی زبان کے یا مختلف زبانوں کے ہم آواز مگر مختلف معنوں والے الفاظ کا نہایت اعلٰی استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً
١۔ تمہارا کرکٹ کا شوق [اردو] اہل محلہ کے لئے باعثِ شوق[انگریزی] ہے۔
٢۔ جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے[پنجابی میں کھوتا گدھے کو کہتے ھیں]۔
یوں لفظوں کا ہیرپھیر ذومعنی جملوں کا سبب بنتا ہے۔جو پڑھنے یا سننے والے کے لئے وقتی طور پر جہاں مسکراہٹ کا وسیلہ بنتا ہے وہاں ہی کہنے والے کے لئے بات کو گول مول کر کے بیان کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ اب آپ کی مرضی ہے آپ بے طقی کو بے تکی پڑھے یا بے طوق کی [مطلب بغیر طوق والی یعنی جو ہر قید سے آزاد ہو]۔ کیا کہا؟آپ نے کیسی بے تکی بات ہے ۔