زندگی مفلوج ہو تو زندگی محفوظ ہے!!!
دہشت گردی کا خطرہ ہے! دہشت زدہ کون ہے؟ حکومت چلانے والوں کو حکمرانی تب ہی زیب دیتی ہے جب وہ بے خوف ہو۔ اگر صاحب اقتدار ہی خوف میں مبتلا ہوں تو عوام کا بے خوف رہنا کم ہی ممکن ہوتا ہے۔ بڑے بتاتے ہیں کہ جب 1965 میں پڑوسیوں سے لڑائی ہوئی تو اُس وقت کے گورنر نے تاجروں کو کہا کہ بازار بند نہ ہوں، اشیاء عوام کی پہنچ سے …