خدا کرے
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو یہاں سے جو پھول کھلے، کھلا رہے صدیوں یہاں سے خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو یہاں جو سبزا اُگے ہمیشہ سبز رہے اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو خدا کرے کہ نہ خم ہو سر وقار وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو ہر ایک فرد ہو، تہذیب و فن کا اوج کمال کوئی ملول ن…