اظہار رائے کو پابند کرنے کی آزادی

جن اردو بلاگرز نے لاہور میں ہونے والی اردو بلاگرز کانفرنس میں شرکت کی وہ مسرت اللہ جان سے واقفیت رکھتے ہوں گے ! جناب مختلف ویب سائیٹ پر کالم یا تحریرں لکھتے رہتے ہیں! آج صبح معلوم ہوا جناب نے ایک کالم سچ ٹی وی پر لکھا جس کی بناء پر جناب کو امیریکن کونسلیٹ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی جس کے خلاف انہیں ابتدا میں ایف آئی آر کٹوانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا مگر بعد میں ہائی کورٹ کی مداخلت سے وہ ابتدائی رپورٹ درج کروانے میں کامیاب ہوئے۔
نہ معلوم ہم کب آزاد ہو گے! اپنے ملک میں ہم یوں غلام ہیں کہ بعض دفعہ احساس ہوتا ہے کہ آزادی کی ایک جدوجہد اور درکار ہے ابھی!

تبصرے ()

علی
علی 4/09/2013 11:13:00 PM
اللہ خیر کرے۔۔۔
افتخار اجمل بھوپال
افتخار اجمل بھوپال 4/10/2013 10:34:00 AM
اپنی شناخت بنانا ہر فرد کے اپنے ذمہ ہوتا ہے ۔ قوم کی شناخت اکثریت کے کردار سے بنتی ہے ۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری اکثریت گوری چمڑی کی ذہنی غلام ہے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس چمن کبھی کبھی صحیح لیکن دیدہ ور پیدا ہو رہے ہیں ۔ تھوڑی محنت کی ضرورت ہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں ان ذہنی غلاموں سے جان چھوٹ جائے

اپنا تبصرہ دیں