Pages

3/30/2010

بڑا کھلاڑی کون؟


لو کر لو گل! ہماری معلومات کی حد تک تو بڑا کھلاڑی وہ ہوتا ہے جو بڑا کھیل کھیلے مگر اب ہم خود پریشان ہیں بڑا کھیل کس نے کھیلا ہے؟ مرزا نے یا ملک نے؟ ملک صاحب اس سے قبل بھی دو ہندوستانی لڑکیوں کے ساتھ چکر چلا چکے ہیں ایک عائشہ جو حیدرآباد سے تھی (ثانیہ اور عائشہ دونوں دوست ہیں) اور دوسری سابق مس ہندوستانی سیالی بھگت، لگتا ہے وہ ابتدا ہی سے ہندوستان کو ہی اپنا سسرال بنانا چاہتے تھے۔
اب جیسا کہ یہ بات کنفرم ہو گئی ہے کہ ثانیہ مرزا عنقریب ثانیہ ملک بننے جا رہی ہیں تو ہم اُن کو مبارک باد دیتے ہیں باقی ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے بھائی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں!۔ اس سےقبل بھی دل جلا سہراب کے نام پر خط میں انہیں ایسا طیش دلا چکا کہ جناب نے منگنی ہی توڑ ڈالی جس پر محترم  نے خوشیاں منائی تھیں۔ اب دیکھے آخری خط میں کیا کرتے ہیں یار ہون بے غیرتی  نہ کری!۔
ویسے سنا ہے سابقہ مس انڈیا تو زبانی مان چکی تھی میڈیا پر شعیب ملک سے محبت کو! اور کہتی تھی "عشق نہ پوچھے ذات پات" ۔ دوسری طرف عائشہ بھی جان کو آ گئی تھی!  لیکن مجال ہے جو سرحد پار آنکھ مٹکے سے باز آیا ہو یہ! اور پہلی منگنی ختم کروا کر ثانیہ سے اپنی شادی کی تاریخ 11 اپریل رکھوا لی ہے ۔ بات بھی تب کھلی جب شادی کی دعوت دی جانے لگی! (یہ بات میڈیا میں نہیں آئی)۔ ثانیہ کے والد نے کنفرم کر دیاہے اور شعیب ملک کے ٹویٹر اکاونٹ پر سے بھی اس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب میڈیا پر خبر آنے پر جہاں ثانیہ خوش ہیں وہاں ہی اُن کا دعوی ہے کہ شعیب ملک ٹویٹر پر ہے ہی نہیں بڑی خبر ہے محترمہ کو، تلاش کے باوجود دونوں کی ایک ساتھ تصویر تو دور کی بات کوئی ایسا حوالہ بھی نہیں ملا جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی تعریف کی ہو ۔ بڑے میسنے ہیں۔
اس قصے کے بعد فراز بھی میدان میں اُتر آیا ہے! عرض کیا ہے جیسا کہ مجھ تک پہنچا!

انڈیا نے ہمارا پانی روک لیا تو کیا ہوا فراز
ہم نے بھی تو پوری ثانیہ مرزا چھین لی ہے
___________

آئی پی ایل سے ہمارے گیارہ کھلاڑی مسترد ہوئے فراز
لو جاؤ ثانیہ مرزا نے تمام ہندوستانوں کو ہی مسترد کر دیا

یہ شعر صرف مذاق میں ہیں جو ایس ایم ایس میں چل رہے ہیں!

6 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

منڈاسیال کوٹیا کڈ کے لے گیا ثانیہ مرزا کا دل وے

پھپھے کٹنی نے لکھا ہے کہ

ميں تو جوڑے کی کسی قسم کی تعريف کر کے اپنے بھائی کے دل پر چھرياں نہيں چلانا چاہتی جب پاکستان ہی آنا تھا تو فيصل آباد بيسٹ تھا ويسے جعفر تو مفتے ميں بدنام ہے آپ نے تو لگتا ہے پل پل کی خبريں اکھٹی کر رکھی ہيں ثانيہ کی

تانیہ رحمان نے لکھا ہے کہ

ملک نے سوچا کہ انڈیا میں انا جانا تو لگا رہتا ہے اگر کرکٹ میں نا چل سکا تو کسی فلم میں رول مل جائے گا ۔ لیکن ثانیہ کا کیا ہو گا کیا وہ ٹینس ککھیلنے انڈیا جایا کریں گی یا پھر پورے کپڑے پہن کر پاکستان میں ملک کے لیے تو میرا بھی ٹھیک تھی لیکن پتا نہیں ملک نے کیوں نہیں سوچا

Jafar نے لکھا ہے کہ

ایک اسماٗ ہیں جن کے دل میں میرے لئے ہمدردی ہے
باقی تو زخموں پر نمک اور نمبو ملا کے چھڑک رہے ہیں
اور ویسے مذاق برطرف
جو بالکل چپ ہیں
اور صرف خبریں دے رہے ہیں
اصل دکھ تو انہیں ہے۔۔۔
:D

زین نے لکھا ہے کہ

آپ کے بلاگ کا ذکر وائس آف امریکہ پر


http://www1.voanews.com/urdu/news/stanza/sania-mirza-shoaib-malik-marriage-30mar10-89574052.html?commentSubmitted=y&field=????!%20???????%20??%20????%20???%20?????%20????%20??%20???????%20??%20???%20????%20?%20???%20??%20???%20???%20?????%20???%20?????%20??%20?????%20???%20??%20????%20?????%20????%20??%20???%20???%20????%20????????%20?????%20????%20??%20???%20??%20????%20????

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

زین شکریہ آگاہ کرنے کا۔۔۔۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔