طالبانی لیگ

"اوئے کچھ سنا تو نے؟"
کیا ہوا؟
"سنا ہے شہباز شریف پنجاب کا خادم اعلی طالبان بن گیا ہے"
کیوں؟ کیا اُس نے کہیں خود کش حملہ کر دیا کیا؟
"نہیں کہتا ہے ہمارا اور طالبان کا دشمن ایک ہے لہذا طالبان ہم پر حملہ نہ کریں"
مشترکہ دشمن؟ کون
"امریکہ کا ذکر کیا تھا اُس نے"
اچھا بڑا لعنتی ہے؟ امریکہ کو دشمن سمجھتا ہے!۔
"ہاں ناں"
چلو خیر ہے اُسے یہ تو پتہ نہیں چلا ناں طالبان کون ہیں؟

تبصرے ()

محمداسد
محمداسد 3/16/2010 12:56:00 AM
واہ جی بہت خوب۔ ویسے اسی اور نوے کی دھائی میں امریکا کی مہربانی سے طالبان ہمارے بھائی ہی تھے۔ بعد ازاں سوتیلا ہونے کا احساس بھی امریکا سے امپورٹ ہوا۔
راشد کامران
راشد کامران 3/16/2010 01:19:00 AM
واہ جی واہ۔۔ مرنے والوں سے اس سے اچھی تعزیت ممکن نہیں تھی۔ امریکی دشمنی اپنی جگہ لیکن ایسی بھی ہیرو نا بنائیں قاتلوں کو۔
محمد ریاض شاہد
محمد ریاض شاہد 3/16/2010 01:37:00 AM
جب امریکی افغانستان سے نکل جائیں گے تو پھر پاکستانی طالبان اپنا مصرف کیا ڈھونڈیں گے
Abdullah
Abdullah 3/16/2010 01:41:00 AM
لگتا ہے بہت زور سے لگی ہے تب ہی بہکی بہکی باتیں
کررہے ہیں :roll:
Abdullah
Abdullah 3/16/2010 01:45:00 AM
ویسے انہوں نے کچھ ایسا فرمایا تھا کہ لوگوں کو لگا وہ طالبان سے کہہ رہے ہیں کہ ہم تو آپ کے جیسے خیالات رکھتے ہیں اس لیئے ہمیں نہ مارو باقی دوسرے صوبوں میں آپ جو چاہے کرو!
!کیا صحیح کیا غلط انکا ایمان جانے
Shoiab Safdar Ghumman
Shoiab Safdar Ghumman 3/16/2010 07:11:00 AM
آخری جملہ طالبان کے حق میں تو نہیں ہے! میں نے اس میں انہیں بھی ایجنٹ کہا ہے؟ کہیں آپ کو تو نہیں لگی؟
عنیقہ ناز
عنیقہ ناز 3/16/2010 07:00:00 PM
یہ آپ نے انکا بیان کیوں بدل دیا ہے۔ وہ تو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے اور طالابان کے درمیان ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ ہم دونوں ایک شخص کے خلاف رہے ہیں اور وہ شخص ہے مشرف۔
انہوں نے اپنے اور طالبان کے مشترکہ دوست امریکہ کا تذکرہ نہیں کیا۔ معاف کیجئیے روانی میں لکھ گئ۔ کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ امریکہ کا ان دو فریقوں سے کیا تعلق ہے۔
حتی کہ نوبت یہ آگء کہ اخبار ڈان نے بھی اپنے ایڈیٹوریل میں لکھ اکہ شہباز شریف کو نہ صرف باقی پاکستانیوں سے بلکہ پنجاب سے بھی معافی مانگنی چاہئیے۔
Shoiab Safdar Ghumman
Shoiab Safdar Ghumman 3/17/2010 10:55:00 PM
عنیقہ معلوم ہوتا ہے آپ نے مکمل طور پر خبر نہیں پڑھی؟ اول تو بیان نہیں تقریر تھی دوئم انگریزی میڈیا اور اردو میدیا کے خیالات اس تقریر کے بارے میں کیالات مختلف ہیں اور میں اردو میڈیم والا بندہ ہوں :)
Abdullah
Abdullah 3/18/2010 08:07:00 AM
http://ejang.jang.com.pk/3-18-2010/pic.asp?picname=313.gif
Shoiab Safdar Ghumman
Shoiab Safdar Ghumman 3/18/2010 11:37:00 AM
اس خبر کو آپ نے کیوں شیئر کیا؟ طالبان کی وجہ سے؟ پنجابی کی وجہ سے یا پنجابی طالبان کی وجہ سے؟
ویسے مجھے معلوم ہے آپ کو تینوں سے چیڑ ہے!۔
Abdullah
Abdullah 3/19/2010 03:31:00 AM
مجھے صرف اس جھوٹ سے چڑ ہے جو سچ کے لبادے میں بولا جاتا ہے ،
آپ تو میری بات بہت اچھی طرح سمجھ گئے ہوں گے:)
کبھی کبھی اپنے گریبان میں منہ ڈال لینا بھی اچھا رہتا ہے!:)
پنجابیوں سے چڑ گیا تو خاندان کے ایک بڑے حصے سے اور بہت سے دوستوں سے بھی خوامخواہ ہی چڑنا پڑے گا اور یہ میں افورڈ نہیں کرسکتا ;)

اپنا تبصرہ دیں