گزشتہ سات سال سے ہم آپ کے سامنے ہیں! آپ ہمارے کردار سے واقف ہیں۔ ہر شخص میں کوئی نہ کوئی خامی ہوتی ہیں ممکن ہے ہم میں بھی کچھ خامیاں ہوں۔ سیاست کے بارے ہمارےنظریات یقین اچھے نہیں مگر آج کے جمہوری دور میں ہم ووٹ کی طاقت سے ہی تبدیلی لا سکتے ہیں!
ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ اچھی و عمدہ قیادت کا ملک میں فقدان ہے لہذا اس بات کا اظہار ہم اکثر و بیشتر کرتے رہے ہیں ۔ جب الیکشن کے فارم پُر ہونا شروع ہوئے تو عدالت میں بھی ہم نے اپنے ان خیالات کا اظہار اپنے دوستوں سے کیا لہذا پرسوں دوستوں سے مشورے کے بعد ہم نے اپنے حلقہ PS-121 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر کے فارم جمع کروا دیئے تھے جو آج منظور ہو گئے ہیں!۔
آزاد امیدوار کی حیثیت سے فارم جمع کروائے تھے، مگر پھر APML نے ٹکٹ کا کہا ہے!ایم کو ایم کے امیدوار سے ہماری بات چیت چل رہی ہے دیکھے کیا رزلٹ نکلتا ہے!
آپ میں سے کون کون الیکشن کے سلسلے میں ہمارا ساتھ دے گا؟ جو حلقے میں رہتے ہیں وہ ووٹ ڈال دیں اور جو حلقے سے باہر ہے وہ نوٹ ڈال دے تاکہ الیکشن کے اخراجات میں آسانی ہو۔
اس طرح کا اپریل فول تو منایا جا سکتا ہے. اللہ اس جھوٹ کو معاف کرے.
اگر ہمارا ووٹ کراچی میں ہوتا تو آپکا پکا تھا۔
جواب دیںحذف کریں:)
نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں
بشرف اور لندن پیر کو آپ کسی صورت بھولتے نہیں
جواب دیںحذف کریںآج اپریل فول بھی تھا
جواب دیںحذف کریںاگر یہ اپریل فول نہیں ہے ۔۔۔ تو ہمارے لائق جو بھی خدمت ہو بلاجھک کہئے گا۔۔۔اس میں پیسہ ہو یا کہ وہاں کے ہمارے دوست احباب کے ووٹ
جواب دیںحذف کریںوکیل صیب آپ الیکشن لڑ رہے ہیں زرا ایم کیو ایم کو دھیان میں رکھٗیے گا ۔
جواب دیںحذف کریں