آج ملیر میں ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عمار (ابن ضیاء) ، فہد (ابو شامل)، م م مغل، فہیم اور میں نے شرکت کی! اس ملاقات کی سب سے منفرد بات یہ تھی کہ میزبان سب سی آخر میں جائے ملاقات پر پہنچا! خاصی اچھی ملاقات رہی! م م مغل جلدی چلے گئے تھے! مگر جب تک رہے خالص اردو کے جھٹکے لگاتے رہے، انہوں نے یہ صرف یہ باور کروادیا کہ میں اردو سے ناواقف ہوں بلکہ ثابت بھی کر دیا! اس کے علاوہ اردو محفل، اُس کے پروجیکٹ ، ممبران ، اُن کے خیالات، اُس کی شخصیات ، اُن کی ممکنہ عمر، نئے پرانے بلاگ و بلاگرز، بلاگرز کی تحریریں اور اُس کی روشنی میں اُن کی شخضیات کا جائزہ مختلف جانب سے پیش کیا جاتا رہا! اور ویب کی دنیا میں اردو کے مستقبل پر بات ہوئی!
اِس ملاقات کی تصاویر یہ ہیں! جو ہمارے پاس ہیں! کچھ م م مغل کے کیمرے میں بھی محفوظ ہیں!۔

ماشاءاللہ بہت خوب۔ شعیب آپ پنجابی سٹائل میں زبردست لگ رہے ہیں۔ اور شامل کے ابو کو تو اللہ نظرِ بد سے بچائے۔میں نے تو آج ہی ٹھیک سے دیکھا۔ ماشااللہ بہت ڈیسنٹ اور اچھے لگ رہے ہیں۔
جواب دیںحذف کریںباقی بچے بھی اچھے لگ رہے ہیں۔
م م مغل کی اردو کا سن کر تو بہت ہنسی آ رہی ہے۔ :D
لبیک کتنی سجا کر سامنے رکھی ہے :P
جواب دیںحذف کریںnice!
جواب دیںحذف کریںماوراء صاحبہ! اتنی تعریفیں نہ کریں، کل شعیب بھائی جو لشکارے ہم نے دیکھے ہیں اس کے سامنے ہم گہنائے ہوئے تھے :) ۔
جواب دیںحذف کریںکل مغل صاحب کی گفتگو سے میں نے تو بہت کچھ حاصل کیا البتہ باقی ساتھیوں کی حالت دیدنی تھی :) ۔
چھا گئے ہو جی وکیل صاحب، بہت اچھا لگا کہ بالاخر ملاقات ہو گئی، ورنہ حالات آج کل ڈمہ ڈول ہیں، بہت اچھا لگا، فہیم بھائی کو بھی کہہ رہا تھا کہ شکر کریں، میں نے ملاقات کی اطلاع رکھتے ہوئے بھی مخبری نہیں کی۔ ہی ہی ہی
جواب دیںحذف کریںایسی بیٹھکوں کا بڑا مزہ آتا ہے
جواب دیںحذف کریںملاقات کی مزید تفصیلات سے بھی تو آگاہ کریں نا
تصویروں کی تفصیل بھی تو لکھیں کہ کون کون ہے اور اس وقت کیا بات ہو رہی ہے؟
جواب دیںحذف کریںآپکو تو میں جانتا ہوں، باقی لوگوں کا بھی لکھیں کہ پتہ چلے۔
جواب دیںحذف کریںویسے بہت خوشی ہوئی اس ملاقات کا سن کر۔
ماشاءاللہ حضرات۔۔ بیٹھکوں کی کیا بات ہے۔۔ کیا اگلے دو ماہ میں ایسا کوئی دوبارہ پروگرام ہے؟ ہمیں بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوجائے گا
جواب دیںحذف کریںچلیں اصل بات بھی سامنے آگئ کہ وہ پنکھا جھٹکو کی وجہ سے کھلا تھا۔
جواب دیںحذف کریںrashid sahab sab say pahlay roman comment kay liay mazrat jahan mojood hoon wahan urdu nahi likh sakta. Aap say mulaqat kay liay to hum kal hi program tarteeb day saktay hain, bas aap ki ijazat darkaar hay. shoaib bhai kuchh nazar aizaz yaafta blogger say mulaqat ki janib bhi.
جواب دیںحذف کریںشکریہ شکریہ جنابِ من ، میں نے یہ بلاگ آج دیکھ ہاے ۔
جواب دیںحذف کریںوالسلام