جماعت الدعوتہ اور خدمت خلق دہشت گرد تنظیمیں ہیں، آج آپ اسے خارج از امکان قرار دیں لیکن بہت ممکن ہے حکومت پاکستان بھی جلد اس بات کا اعلان کر دے!! ہمارا تو ویسے بھی کام سر تسلیم خم کرنا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں انہیں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا! تو بھائی درست ہی قرار دیا گیا ہو گا! اب آپ خود دیکھ لو کیسی خطرناک تنظیمیں ہیں کشمیر کے زلزلے کے بعد یہ ہی سب سے پہلے متاثرین کی امداد کو پہنچی تھیں، اللہ معاف کرے ایسی مدد کی کہ مجبورا تعریف کرنی پڑی! ورنہ ایسی تنظیم جس کو چلانے والے اللہ اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں! مانتے ہیں! ایسے لوگوں سے خوامخواہ ہی دہشت محسوس ہوتی ہے! اوپرسے یہ آوارہ لوگ (گھومنے پھرنے والے) ہیں اب کون کہے گا کہ یہ دہشت گرد نہیں؟؟ بھائی یقین مانو یہ تباہ حال لوگوں کی مدد کرنے والے بہت تباہ کن ہوتے ہیں اگر ایمان والے ہوں!!! ایمان سے!!!
جناب رپورٹ میں باتیں اور بھی بہت سی تھیں! مگر جو باتیں اپنے صدر صاحب نے “گارڈین“ سے کی ہیں وہ بھی توجہ طلب ہیں! فرماتے ہیں کہ میں کسی کا “پوڈل“ نہیں ہو! ہم خوشی سے مر نہ جاتے جو اعتبار ہوتا، حرکتیں تو صاحب کی کچھ اور ہی بتاتی ہیں پاکستان کا مفاد تو نظر ہی نہیں آتا البتہ انکل سام کی خوشی ہر ہماری ادا کا مقصد معلوم ہوتا ہے! جناب صدر نے ساتھ ہی دعوٰی کیا کہ میرے پاس کاٹنے والے دانت ہیں!! لو ہمیں پہلے ہی شبہ تھا جو اب یقین میں بدل گیا! تب ہی تو سرکار نے طلباء کنونشن سے خطاب (یہ کام آپ کو بہت پسند ہے بس خطاب کرے جاؤ) کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دشمن چا گنا بڑا ہو تو پیچھے ہٹنا عقل مندی ہے! اب کاٹنے والے دانت کس کے پاس ہوتے ہیں اور کون اس سے کترنے کا کام لیتا ہے؟؟؟؟ یہ کسے نہیں معلوم!!!
4 تبصرے:
بہت خوب واقعی گرما گرم خبر ہے۔
شايد آپ کے علم ميں نہيں کہ زلزلہ کے متاءضريں کی بے لوث اور اَن تھک امداد کرنے والی جماعتوں نے مادی امداد کے ساتھ تعليمی امداد بھی شروع کی تو فوراً امريکہ سے حکمنامہ آيا کہ دہشت گرد تنظيميں زلزلہ کے متاءثرين کو دہشت کردی کی تعليم دے رہی ہيں انہيں روکا جائے جس پر ہمارے حکومتی اہلکار حرکت ميں آ گئے تھے مگر اُنہيں زيادہ کاميابی نہ ہوئی کيونکہ لوگ جان چکے ہيں کہ کون صحيح کام کرتا ہے ۔ وہاں جماعت اسلامی ۔ جماعت الدعویٰ ۔ حرکت المجاحدين اور البدر بڑے پيمانے پر کام کر رہے ہيں ۔ اس کے علاوہ چھوٹی تنظيميں بھی ہيں ۔ کئی تنظيميں بغير کسی نام کے کام کر رہی ہيں ۔
زلزلہ کے متاءرين ہے متاءضريں نہيں ۔
ميرا کليدی تختہ پتہ نہيں کيا کر رہا ہے ۔
متاءثرين ہی نہيں چھاپ رہا ۔ کبھی کچھ چھاپ ديتا ہے اور کبھی کچھ ۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔