Pages

3/30/2006

خواب

خواب بھی اک مسافر کی طرح ہوتے ہیں رنگ کی موج میں خوشبو کے اثر میں رہنا ان کی عادت ہی نہیں ایک جگہ پر رکنا ان کی قسمت ہی نہیں ایک نگر میں رہنا ہم بھی ایک خواب ہیں اے جان! تیری آنکھوں میں سایہ ابر نوحہ کے گمان میں میں رہنا ان کے طاق سے ہم کو نہ ہٹانا جب تک رات کے بام پر تاروں کے دیئے جلتے رہیں دیکھنا ہم کو ہمیں دیکھتے جانا جب تک ہم تیری آنکھ کی وادی میں سفر کرتے رہیں خواب کا شوق یہ ہی خواب کی قسمت بھی یہ ہی حلقہ رنگ رواں گرد سفر میں رہنا رنگ کی موج میں خوشبو کے اثر میں رہنا ہم مگر خواب ہیں کچھ اور طرح کے ہم کو نہ کوئی شوق سفر ہے نہ تلاش خوشبو تیری آنکھ میں جلیں اور اور ان ہی میں بجھ جائیں چشم در چشم نہیں ہم کو سفر میں رہنا ہم کو ہے تیری نظر میں رہنا

3/25/2006

بھرم رہ گیا

یہ تصویر بار میں رکنیت حاصل کرنے کے لئے بنوائی ہے!!!! رکنیت کارڈ پر آئے گی!!!! سب کہہ رہے ہیں اچھی آئی ہے!!!! شکر ہے اندر کی اصلیت تصویر میں نہیں اُبھری!!!! اور یوں بھرم رہ گیا!!!!

3/23/2006

کیسا عہد کیسی تجدید

آج ٢٣ مارچ ہے!!! آج چھٹی ہے!!! سب گھر میں بیٹھے ہیں!! چند ایک نے اس مناسبت سے کوئی نا کوئی پروگرام بنا رکھا ہے کہ چھٹی ہے!! احباب کو یہ دن اس لئے اہم نظر اتا ہے کہ اس دن چھٹی ہو گی اس بناء پر نہیں کہ اس کا پس منظر کیا ہے!!! ابھی ایف ایم سن رہا تھا اس میں ڈی (ڈی سے ڈنگر مراد نہیں) جے صاحب فرما رہے تھے کہ کیسا لگتا ہے آپ کو holiday سے پہلے holiday کا آنا کیسا لگتا ہے؟؟؟ اگر یہ holiday کے بجائے holyday ہوتا تو شائد مجھے اعتراض نہ ہوتا!!!! مذہبی اعتبار سے تو نہیں مگر قومی اعتبار سے ہمارے لئے تو یہ دن مقدس ہے کہ !!!!نہیں؟؟؟؟؟ آج مسلم لیگ (ق) والے مسلم لیگ کی صد سالہ تقریب منا رہے ہیں!!! سو سالہ مکمل ہوئے ہیں تو مسلم لیگ کا یہ حال ہے کہ وہ ایک فوجی کی دُم چھلا بنی ہوئی ہے!!! آج کی مسلم لیگ میں اور اس دور کی مسلم لیگ میں کیا فرق ہے اس سے ہی معلوم ہو جاتا ہے!!! پہلے مسلم کا مفاد عزیز تھا!! اب لیگ (جسے اکثر کالم نگار اصحاب “ق“ کہتے ہیں) کا!!!!! ان حالات کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ اب ایسے دن ہمارے لئے تجدید عہد کے ہو!!!! عہد یاد ہی نہیں تو تجدید کیسی!!!!!

3/19/2006

قاضي کا حال!!!

نا سمجھ؟ یا نہایت ذہین؟؟؟؟؟ کیا کہوں؟ ایک جماعت کے سربراہ ہیں۔۔۔۔۔ کیمرے کے سامنے! میڈیا کے روبرو! کب کس وقت کیا کہنا ہے؟ کیا اس سے نا واقف ہیں؟یہ واقعی سیاہ ست (جیسے ڈاکٹر افتخار صاحب سیاست کو کہتے ہیں) ہے! کہتے ہیں میں اسامہ سے مل چکا ہوں! وہ میری جماعت سے تعاون کرنا چاہتے تھے! میں نے نہ کر دی! نواز شریف کے حامی تھے اور بے نظیر کے مخالف؟ وہ پاکستانی سیاست میں کردار ادا کرنا چاہتے تھے؟ حد ہو گئی!!!!!! یہ بیان کیا اثر لائے گا؟؟؟؟ مجھے یاد ہے توہین رسالت کے سلسے میں جس دن لاہور میں ہونے والا احتجاج ہنگامہ آرائی کی شکل اختیار کر گیا تھا اس سے اگلے دن پشاور میں بھی توڑ پھوڑ ہوئی تھی! تو سی این این میں ایشیا نیوز میں ایک تبصرہ نگار/تجزیہ نگار نے کہا تھا کہ یہ جو ہنگامہ کر رہے ہیں ناں یہ اپنے رسول (صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم) کی توہین کا غصہ نہیں اتار رہے بلکہ یہ تو وہ لوگ ہیں جو طالبان اور القاعدہ کے حامی اور ایجنٹ ہیں!!! اس بہانے سے اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں!!! کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ خود اپنی کمزوریاں دوسروں کو کیوں بتاتے ہیں!! مغرب کو کیوں بہانہ دیتے! اب یہ بیان “کوڈ“ کیا جائے گا کہ دیکھیں یہ جو بات کہی گئی تو اس کے علاوہ بھی نہ معلوم کیا کیا باتیں ہیں جو اب تک سامنے نہیں آئیں! اہل مغرب ہر بات کو اس وقت افشاں کرتے ہیں جب اس سے انہیں کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا اور ہم ہر کام ایسا کرتے ہیں کہ آ بیل مجھے مار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قاضی صاحب آپ کے ماضی کا تو مجھے نہیں معلوم مگر حال میں آپ کا یہ حال کچھ اچھا نہیں ہے!!

3/12/2006

آپ قانون شکن ہیں تو آپ کو قانون شکنی کی سزا ملنی چاہئے، ایسے میں ماتھے پر شکن لانا درست نہیں ،اس میں کوئی شک شبہ نہیں!۔ قانون شکنی کا کوئی جواز نہیں ہوتا! سچ ہے۔ مگر!!! قانون بنانے اور اس کے نفاذ کے چند طریقے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ کہ نہیں؟؟؟ بہار آئی! لاہوری بسنت منانا چاہتے تھے! حکومت (پنجاب) مان گئی! سپریم کورٹ کو منانے جاپہنچی! جو رام ہو گئی لہذا جس پتنگ باری کو حرام قرار دے چکی تھی کہ اس کی وجہ (وہ کوئی بھی ہو) سے کئی لوگ جان کی بازی ہار گئے، اسے چند دن کے لئے حلال قرار دیا، لو اتنا آسان ہے حلال کرنا حرام کو؟؟؟۔ چند شرائط کا پابند بھی کیا۔ یار لوگوں نے پابندی اٹھنے کا کیا خیر مقدم! حکومت مخالف اسلامی جماعتوں نے کہاغلط قدم! قدم غلط تھا کہ نہیں مگر یار لوگوں نے اسے ڈگمگا دیا! ڈگمگاتا قدم کب تک ٹھیک جگہ پر پڑ سکتا ہے۔۔۔ پڑ گیا غلط جگہ پر! پندرہ دنوں کے لئے ملنے والی پتنگ بازی کی شہ پر بارہ افراد کی شہ رگ کٹی اور وہ جان ہار گئے! ان میں ایک چار سالہ بچہ اور تین سال کی بچی بھی شامل ہے، زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے!!! غلطی کس کی؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پابندی واپس لگا دی! دو دن باقی تھے بسنت (بس انت بھی کہہ لیں) میں! اس سے پہلے ہی اتنی انت مچ چکی تھی کہ بس میں نہیں رہی تھی! اب دیکھے کون اس کا پابند ہوتا ہے؟ اور آیا پابند نہ ہونے والا بند ہوتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟ یہ تو اب کوئی لاہوری ہی بتا سکتا ہے کہ پابندی کی کس قدر پابندی کی گئی؟؟؟؟ لاہور والے زندہ دل کہتے ہیں خود کو۔۔۔۔ زندہ دلی کا تعلق قانون سے کتنا ہے یہ تو مجھے معلوم نہیں! نہ یہ کہ دلی یا دل سے کتنا! مگر زندہ سے بہت ہے! اب دیکھو! بسنت بناء پتنگ ہوتی ہے یا بس انت ہو جاتی ہے ، میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہو کہ اول پابندی ہٹنی نہیں چاہئے تھی اگر ہٹ ہی گئی تھی تو لوگوں کو کیمیکل ڈور کا استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا! یہ کہ اب کئی لاہوریوں نے پتنگ بازی کا سامان خرید و تیار کیا ہے اور اس پر یہ پابندی! وہ کہاں جائیں!!! دوسری طرف جان لیوا حادثات کے بعد پنجاب حکومت کے فیصلے کو غلط کہنا بھی مشکل ہے!!!

3/07/2006

بش دي آنياں تے جانياں

چاچا جی دے لارے تے رنڈے رین کنوارے، مگر اپنے چچا جی (انکل سام) نے تو لارا بھی نہیں لگایا، ہم تو سمجھ رہے تھے شائد لارا ہی لگا دیں، وہ آئے اور چلے گئے، بش اور مش آپس میں ملے، کہتے ہیں دونوں کے درمیان کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔۔۔۔ اہم امور وہ جو بش کے نزدیک اہم تھے۔۔۔۔ اور جو مش کے تھے؟؟ وہ امور ہی کہاں تھے، لہذا ان پر کوئی خاص بات ہی نہیں ہوئی۔۔۔ کئی اہم امور میں “کئی“ سے مراد وہ معاملہ جو بش کے لئے کئی کے برابر ہے۔۔۔۔ وہ ہی جن کی “گرد“ سے بھی جناب کو “دہشت“ محسوس ہوتی ہے لہذا اس “دہشت“ بھری“گرد“ کو بٹھانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، بغیر وردی والا صدر تو آگے پیچھے سے شکایات سن کر آیا تھا، کوئی لسٹ کی بات کر رہا تھا اور کسی نے “اتنک وادی“ کا ذکر کیا !!!! ، کان بھرے گئے تھے، غصہ سے بھرے ہوئے آئے، ون ٹو ون ملاقات میں پریس کیا اور باہر آ کر پریس کانفرنس، ہائے رے یہ صحافی!!! مش کے امور کے متعلق سوال کر بیٹھے! پھر جواب ایسے آئے کہ ان کی طرف سے جواب ہی سمجھے، مسئلہ کشمیر !!! ارے خود حل کرو !! اپنی مصیبت ہمارے گلے میں مت ڈالو!!! کرو مذاکرات !!! ہون آرام اے، ہم تو مذاکرات مرنے جاتے ہیں اور دوسرے مذاق کرتے ہیں اب اس کا کیا کریں؟ دفاعی تعاون کا ذکر کیا تو آگاہ کیا گیا کہ دفع ہی تعاون کر رہے ہیں آپ کو دفع کر رکھا اور دوسروں کو گلے لگا رکھا!!! ہو گیا ناں دفع ہی تعاون! اور تجارتی تعلقات!!! ان پر تو تالا ہی سمجھے!!!!
البتہ حکم صادر ہو گیا کہ جمہوریت بحال کی جائے!!! وردی والا صدر اپنا منہ لے کر رہ گیا! لو میرا یہ بھرم بھی نہیں رہنے دیا!! جمی ہوئی ریت بھی ہٹ گئی !!! بش کے آنے جانے پر تو بلے بلے نہ ہوئی البتہ انضمام صاحب گیند بلا سیکھانے جا پہنچے۔ ہم تو سنتے آئے تھے کہ بیس بال کرکٹ کا بگڑا ہو ا کھیل ہے۔۔۔۔۔ اب معلوم ہوا کرکٹ بیس بال سے ملتا جلتا کھیل ہے، بھائی یہ ہی تو اپنے کرکٹ کے کپتان نے بش کو بتایا ہے اب یہ الگ بحث کہ کیسے بتایا ہو گا؟۔اب خود سمجھ لیں ہم کیسے کوئی بات انہیں سمجھاتے ہیں!!!

3/03/2006

جھاڑي ميں الجھا دامن

وہ آئے جنہوں نے ساری دنیا میں بم چلائے۔ بش (اردو میں جھاڑی) پاکستان آ گئے۔ سنا ہے کتے بھی لائے ہیں۔ شائد اس لئے کہ دیکھ لو یہ ہوتے ہیں کتے تم لوگوں کو کچھ پتہ ہے !!! نہ معلوم کس کس کو کہتے رہتے ہو! جیسے ؟؟؟ اسلام آباد (نام پر غور کرے) میں دہشت گردوں کے خلاف نئے منصوبوں پر غور ہوگا، دہشت گرد کون اس پر نہیں!! دیکھے کیا ہوتا ہے! کیا ہوا ہے!!!بھارت سے ایٹمی ٹیکنالوجی پر معاہدہ ہوا انہیں ایف سولہ اور ایف ١ٹھارا کی آفر!! ہمیں تسلی وافر!! کہتے ہیں کہ بھارت سے یہ معاہدہ اس لئے کیا کہ چین کا چین(سکون) اڑایا جا سکے! اور شائد ہماری نیند!!! معاہدہ کا ایک مقصد ایران گیس پائیپ لائین منصوبہ بھی روکنا بھی ہے!!! اب ہمارا فائدہ جہاں بھی ہوتا ہے ڈنڈی مار لی جاتی ہے !! ہے کوئی بات!!! اس معاہدہ سے ایران اور کوریا بھی ناراض ہیں کہ یہ تو دوہری پالیسی ہے!!!! لو انہیں اب سمجھ آئی!!! ہمارا تو ہنس ہنس کے پیٹ دوہرا ہو رہا ہے!!! دیر سے سمجھے ہیں!!! اور خود ہم اب بھی نہیں سمجھے!! یا سمجھنا نہیں چاہ رہے۔۔۔ این پی ٹی کا ذکر کر ڈالا چین نے!! اس کے تحت معاہدہ کرنا چاہیے تھا معاہدہ!!! لو معاہدہ کرنا تھا اس سے انکار نہیں!!! کیسے لوگ ہیں یہ سمجھتے ہی نہیں!!! اب دیکھے بش کچھ کرتے یا بس لارا ہی دیتے ہیں!! ارے ارے نہیں نہیں میں ان کی بیگم کی بات نہیں کر رہا وہ تو ساتھ ہی جائیں گی!!!! میں لارے کی یعنی بس امید دلانے کی بات کر رہا ہوں !!! ویسے کچھ اچھی کی امید رکھنا مشکل ہی ہے۔۔۔۔۔