Pages

3/24/2013

اردو بلاگرز ہینگ آؤٹ

اردو بلاگرز کا یہ دوسرا ہینگ آؤٹ تھا! اس سے قبل ہونے والی آن لائن ملاقات کی داستان آپ بلال بھائی کے بلاگ پر پڑھ سکتے ہیں! گزشتہ رات ہونے والی ایک اور ایسی ملاقات کی ریکارڈنگ ذیل میں موجود ہے۔ کئی سابقہ بلاگرز کوشش کے باوجوداس ہینگ آؤٹ میں جگہ نہ بنا سکے جن میں جہانزیب اشرف نمایاں ہیں نیز قدیر جنجوعہ اس کے آن ایئر ہونے کی وجہ سے شرکت سے انکاری تھے۔ جناب خرم شبیر و ڈاکٹر منیر سے ایس ایم ایس پر اپنی مصروفات کی وجہ سے معذرت کی۔ اس بار عثمان لطیف جو کہ SEO ہیں نے اس آئن لائن ملاقات میں خصوصی شرکت کی ! اردو بلاگرز نے انہیں آئندہ آئن لائن ملاقات میں اردو بلاگرز کے حوالے سے SEO یعنی سرچ انجن (گوگل) میں عمدہ رینک کے حوالے سے ایک کلاس یا لیکچر کا وعدہ لیا ہے۔ اس آئن لائن ملاقات میں کس کس پہلو پر بات ہوئی اس کا ایک اندازہ آپ ویڈیوز سُن کر لگا سکتے ہیں!!! کل باری باری کُل تین سیشن ہوئے جن میں سے دو کی ریکارڈنگ ذیل میں ہے! جو احباب ویڈیوز نہیں دیکھ سکتے وہ آئی ٹی نامہ والے سے اس سلسلے میں کسی ٹوٹکے کی فرمائش کر لیں!! یا پھر بلال بھائی کو کہہ دے ایک مختصر پچھلی بار کی طرح عمدہ تحریر عنایت کریں۔

6 تبصرے:

م بلال م نے لکھا ہے کہ

زبردست ملاقات رہی اور بہت کچھ سیکھا۔ ویسے اس کا کوئی بہتر متبادل ڈھونڈنا پڑے گا کیونکہ جو شامل نہیں ہو سکتے وہ بھی شامل ہو سکیں۔ ویسے میں اس پر ادھر ادھر نظریں دوڑا رہا ہوں تاکہ کوئی اچھا بندوبست ہو سکے۔
آپس کی بات ہے کل تو میں بھی ایک دفعہ لائن میں لگا انتظار کرتا رہا کہ کب باری آئے۔ :-D

درویش خُراسانی نے لکھا ہے کہ

میں اس بات کے انتظار میں تھا کہ کون اس بار ہینگ آوٹ کی روؤداد لکھے گا۔اس بار پہل آپ نے کی۔

اگلی بار کوشش یہ کرنی چاہئے کہ ہینگ آوٹ زیادہ کئے جائیں ،تو اسمیں ایک تو سب ساتھیوں کو مجلس میں شرکت کا موقع ملے گا،دوسری بات یہ کہ ہر ہینگ آوٹ یا ہر سیشن کا ایک موضوع رکھا جائے ،تو ہینگ آوٹ کا ایک اچھا تسلسل جاری رہے گا۔

درویش خُراسانی نے لکھا ہے کہ

@م بلال مآج ہم چند بلاگرز نے سکائیپ کال کانفرنس منعقد کروائی، فقط ٹیسٹنگ کیلئے، اس میں اچھا نکتہ یہ ہے کہ ایک وقت میں آڈیو کال کے ذریعے 25 بندے ایک ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔

لیکن اسمیں ہمیں دو بڑے بڑے نقصانات سے دو چار ہونا پڑا۔

پہلا یہ کہ آواز صاف نہیں ہوتی تھی ،اور کال بار بار یا تو ہینگ ہوجاتی اور یا کٹ جاتی اور دوبارہ ملانا پڑتی۔یعنی اسکی آواز معیاری نہیں تھی۔

دوسرا مسئلہ یہ ہوا کہ جس بندے نے کال کانفرنس منعقد کروائی تھی،تو اگر وہ مجلس سے نکل جاتا یعنی اپنا رابطہ منقطع کرلیتا،تو ساری کال کانفرنس ختم ہوجاتی۔اور سب کی لائینیں کٹ جاتی،حالانکہ گوگل ہینگ آوٹ میں مجلس شروع کرنے والا اگر چلا بھی جائے تو بھی ہینگ اوٹ چلتا رہتا ہے۔


اب یہ بات کہ جی جو ساتھی صرف سماع پر اکتفاء کرتے ہیں،تو وہ ان ائیر یوٹیوب پر جایا کریں، تو اسمیں مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں شائد اور میرے ہاں یقینی نیٹ اتنا تیز نہیں ہوتا کہ ویڈیو سٹریمنگ براہ راست ہوتی رہے،اسلئے اسکو ڈاونلوڈ کرنا پڑتا ہے، اور ہمارا ہینگ آوٹ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ ڈاونلوڈ ہونے سے رہا۔

لیکن اگر ایسی ترتیب کی جائے کہ صرف ایم پی تھری آواز ہی ان ائیر ہوسکے تو شائد براہ راست باتیں بندہ سن سکے،کیونکہ وہ اتنا بھاری نہیں ہوتا۔

دوسری بات یہ کہ یوٹوب ابھی بند ہے لھذا اسکے لئے چور راستہ اپنانا پڑے گا۔

تو میرا مشورہ تو یہ ہے کہ ہینگ آوٹ ہر دس دن بعد اگر کیا جائے تو ہر ساتھی کو کسی نا کسی ہینگ آوٹ میں موقع مل جائے گا۔یعنی بعض ایک میں تو بعض دوسرے میں۔جیسے ڈفر بھائی پہلے ہینگ آوٹ میں آئے تھے تو اگر دوسرے ہینگ آوٹ میں حاضر نہ ہوں ، تو بھی وہ گِلہ نہیں کرئے گا۔ یا مثلا میں دوسرے ہینگ آوٹ میں شریک ہوا تو پہلے میں شرکت نہ کرنے کا قلق جاتا رہا۔
ہاں اسکا پھر یہ ہو کہ رؤوداد بعد میں ضرور لکھی جائے۔


بعض ساتھی کہتے ہیں کہ ایک ہی وقت میں دو دو ہینگ آوٹ کئے جائیں ،لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں کہ اس سے وحدت بکھر جائے گی۔

منیر عباسی نے لکھا ہے کہ

آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے دعوت دی۔ میں مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کرسکا۔
گزشتہ دو دن مسلسل ڈیوتی تھی اور ابھی ایک لمبے سفر سے لوٹا ہوں۔ فیس بک و ٹوٹر سے دوری کے باعث مجھے ان ہینگ آؤٹ وغیرہ کا علم نہیں ہو سکتا۔

اس بار آپ نے مدعو کیا تو لگا کہ شائد کوئی خاص بات ہے۔۔

خیر امید ہے آئندہ کسی ہنگ آؤٹ میں سب سے ملاقات ہو جائے گی۔ یار زندہ صحبت باقی

عثمان لطیف نے لکھا ہے کہ

حوالہ دینے کا شکریہ! انشاؑاللہ سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر بھی سیشن رکھیں گے۔

مہتاب نے لکھا ہے کہ

لگے رہو منا بھائی کی طرح اب لگے رہو "بلاگرو" بھی سکہ رائج الوقت بنتا جا رہا ہے۔ گزارش اتنی ہے کہ یہ ایس سی او ٹائپ کی جتنے بھی سیشن کریں وہ اس قسم کی کال کے بجائے ویب نار ٹائپ کی چیز ہونی چائیے تاکہ اس سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔