Pages

11/26/2011

یادداشت یعنی memo

اؤئے یہ میمو گیٹ والا کیا معاملہ ہے؟
“کیوں؟ تجھے اس سے کیا لینا ہے؟”
یار ویسے ہی پوچھ رہا ہوں ہر بندہ ہی اس کی بات کرتا ہے، اس لئے پوچھ رہا تھا۔
“کچھ نہیں ہے بس ذرا فوج و حاکم مل کر 'مخول' کر رہے ہیں”
کیا مطلب ہے تمھارا؟ حسین حقانی کو سفارت سے ہٹا دیا، فوج کی مرضی کا سفیر بھیجنے کے بجائے وہ شیری رحمان کو اسمبلی سے استعفیٰ لے کر سفیر بنا کر بھیج دیا، اس مراسلے پر تفتیش ہو رہی ہے اور تمہیں یہ مخول لگتا ہے؟
“اُس میمو یا مراسلے کو چھوڑ، یہ دیکھ جہاں فوجی جرنیل و حاکم ملک میں ہونے والے ڈراؤن حملے نہ روک سکیں، دوسرے ملک کے کی فوج ملک میں داخل ہو کر فوجی کاروائی کر جائے انہیں خبر نہ ہو، دوسری فوج کے طیارے سرحدی چوکیوں پر حملہ کر کےاپنے فوجی مار جائے اور اپنی فوج کا سربراہ صرف مذمتی بیان جاری کرے۔ ابے وہاں ایک مراسلے پر تماشہ لگےیہ مخول ہی تو ہے”
تمہارا مطلب ہے کہ جرنیل و حاکم آپس میں مخول کر رہے ہیں؟
“نہیں تو”
یہ کیا مذاق ہے آپس میں تو کس سے؟ تو نے مجھے پاگل سمجھ رکھا ہے کیا؟
“ابے مخول تو یہ تیرے و میرے سے کر رہے ہیں، یعنی عوام سے۔ آپس میں تو ان کی یہ لڑائی سوکنوں والی ہے جو پیا من کو بھانے کو لڑتی ہیں، بس پیا کو یقین آ جائے میں اُس کی سکی ہوں دوسری تو ڈرامے باز۔کام ہو جائے آج جو یاداشت دجہ تنازعہ ہے وہ کل کسی کی یاداشت میں نہ ہو گی”

4 تبصرے:

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
جرنیل صاحب بھی اخیر سٹوپڈ بیانات دے رہے ہیں کہ جانی نقصان کا ضیاں وارا نہیں کھاتا۔۔۔۔
کوئی ان سے پوچھے سرکار لت، باں یعنی ہاتھ پاوں توڑ جائے وہ وارا کھاتا ہے؟

dr Raja Iftikhar Khan نے لکھا ہے کہ

میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر سارا کچھ جرنیلوں نے ہی طے کرنا ہے تو پھر ان ذرداریوں، گیلانیوں، شیروانیوں، عمرانیوں، شریفوں بدمعاشوں کی فوج پالنے کی کیا ضرورت ہے، کرتو یہ مخول ہی رہے ہیں مگر ہم حق بات یہ کہ ہم ابھی تک بابا رحمت کی کہانی کے بنگالی کی طرح یہی کہہ رہے ہیں کہ اب کے مار کے دکھا۔۔۔۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے؟؟؟ ہو سکتا ہے ایک دن ہم بھی بنگالی بن ہی جائین کہ جب کوئی ادھر تم ادھر ہم کہے تو ہم نکل لیں۔۔۔۔ وہ دن جلد آجائے تو اچھا ہے

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

کہتے تو ہم بھی یہی ہیں کہ اب مار کےدکھاو
اور جب وہ مارتا ہے تو ہم کہتے ہیں تمہیں تو ویسے ہی عادت ہے یا تم پاگل ہو
:D

یاسر خوامخواہ جاپانی نے لکھا ہے کہ

وکیل ساب نظر رکھئے گا۔
یہ سودا کتنے ڈالروں میں طے ہوتا ہے۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔