Pages

1/14/2010

ایک بار پھر کراچی اردو بلاگر میٹ اپ

کراچی کےاردو بلاگرز کی خواہش اور پُرزور مانگ کی بناء پر کراچی میں ایک بار پھر اردو بلاگرز کی ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، لہذا کراچی کی کے اردو بلاگر سے درخواست ہے کہ وہ اس میں شرکت کر کے ثواب کمائے۔ ممکنہ تاریخ 17 جنوری آنے والی اتوار اور جگہ ملیر میرا آفس ہے (جہاں پہلے ہوئی تھی)، دور رہنے والے افراد ٹیکسی والوں سے پہلے ہی بات کر لے تا کہ آخری وقت میں انکار و بہانہ نہ کرنا پڑے! دیگر خواہش مند احباب اپنے گھر سے مقام ملاقات تک آنی والی ممکنہ عوامی بس سروس کا نام دریافت کر لیں،۔ اردو محفل و انٹرنیٹ پر اردو کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے دوست بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ ذیل میں تبصرہ میں "لبیک" لکھ دے ، عین نوازش ہو گی۔
اگر دوستوں کو دشواری ہو تو دن، جگہ و وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
میزبان : منظرنامہ و چوراہا (عمار ٹھیک ہے)
ملاقات کا ایجنڈا کیا ہونا چاہئے اس پر بھی بات تبصروں میں کر لی جائے، کوشش ہو گی دوسرے شہروں میں موجود دوستوں سے بھی دوروان ملاقات بذریعہ فیس بک و ٹویٹر رابطہ ہو سکے (ابو شامل متوجہ ہوں)۔

10 تبصرے:

ابن سعید نے لکھا ہے کہ

بھئی اگر ویڈیو اسٹریمنگ وغیریہ کا انتظام ہو جائے تو ہم بھی شرکت کر لیں یا کم از کم حال احوال دیکھ سن لیں۔ گو کہ ہم بلاگر نہیں ہیں پھر بھی فریاد کرنے میں‌کیا جاتا ہے۔

عنیقہ ناز نے لکھا ہے کہ

ملیر میرے لئیے دور ہے اور وہاں کے راستوں سے زیادہ واقف بھی نہیں۔

میرا پاکستان نے لکھا ہے کہ

ابن سعید کی بات کی ہم تائید کرتے ہیں اور دوسرے اگر اس ملاقات کو عوامی بنانے کی کوشش کی جائے تو اردو کی ترویج میں مدد ملے گی۔ یعنی باقاعدہ پلان کیساتھ اس تقریب کا اہتمام کیا جائے، کسی سرکاری شخصیت کو مہمان خصوصی بلایا جائے اور اس کی ٹی وی پر کوریج کا بندوبست ہو۔

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

لاہور میں بھی ایک مجلس ہوئی تھی جب مجھے اطلاع ہوئی تو رکنیت کی کوشش ناکام ہوئی ۔ دل کو تسلی دے لی "چلو مُنڈیاں کھُنڈیاں وچ جا کے کی لینا سی"

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

ویڈیو اسٹریمنگ ممکن نہ ہو گی!۔ دیکھتے ہیں کوئی صورت نکل آئی تو کریں گے اس کی کوشش۔
آپ کو کہاں آنے میں آسانی ہو سکتی ہے عنیقہ؟؟؟
افضل صاحب چوروں کو بلانا ضروری نہیں ہے! ہم لوگوں کو ہی مل بیٹھنے دیں!۔
اجمل صاحب! :(

Osaid نے لکھا ہے کہ

عنیقہ صاحبہ ان کا آفس مین نیشنل ہائی وے پر ہے۔۔ ۔

ابوشامل نے لکھا ہے کہ

بھائی صاحب ہم تو ہمیشہ کی طرح تیار ہیں بلکہ ہمارے گھر سے تو بہت ہی قریب ہے۔ اب باقی ساتھیوں کو جمع کرنے کا کچھ کیجیے۔ میں نے مغل صاحب اور مکی صاحب کو تو بتا دیا ہے البتہ باقی افراد کو دعوت آج شام کی ملاقات میں دے دیتے ہیں۔ امید ہے آپ نے بھی تقریبا سبھی افراد کو مدعو کر لیا ہوگا۔

عنیقہ ناز نے لکھا ہے کہ

یہ اگر طارق روڈ، نارتھ ناظم آباد، یا صدر بھی ہو تو آسانی رہیگی۔

عنیقہ ناز نے لکھا ہے کہ

لیکن اگر آپ آسانی سے کر سکتے ہوں تو ٹھیک ہے۔ کسی بیجا پریشانی میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔

محمد محمود مغل نے لکھا ہے کہ

بالآخر یہ میٹنگ بھی ہوہی گئی ۔۔
منظوم احوال ملاحظہ کیجے
---------
کل بلاگرز کی ایک میٹنگ تھی
بس وہیں سر کھپا کہ آیا تھا
اپنے احمد میاں بھی ساتھ ہی تھے
ابا شامل کے اور فہیم بھی تھے
اور مکی میاں بذاتِ‌خود
چپ کا روزہ رکھے ہوئے رہےموجود
’’جاں ‘‘ تھی میٹنگ وہ ایک دفترتھا
یعنی اپنے شعیب صفدر کا
ایک صاحب کہیر بھی تھے واں
اور عمار بھی بنفسِ نفیس
پھر عنیقہ بھی آگئیں چپ چاپ
کینو ، کیلے تھے اور سیب بھی تھے
دال کی موٹھ اور بیر بھی تھے
کام کی بات خاک ہوپائی
باتوں باتوں میں‌رات ہو پائی

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔