Pages

12/26/2009

انوکھی دعا!

آپ کو خوشیا ں اتنی ملیں جتنی مشرف کو گالیاں!
آپ کی زندگی سے غم ایسے ختم ہوں جیسے پاکستان سے آٹا!
خدا اپ کو ایسا صبر عطا کرے جیسا اُس نے ڈاکٹر قدیر صاحب کو دیا ہے۔
خدا آپ کی قسمت قابلیت کی غیر موجودگی میں بھی ایسے بدلے جیسے زرداری کی!
خدا آپ کی کمزوریوں کو یوں آپ کے دشمن سے اوجھل رکھے جیسے نواز شریف کی کرپشن عوام سے اوجھل ہے۔
خدا کرے آپ کے ساتھی آپ کے گناہوں کو ایسے ہی دوسروں کے کھاتے میں ڈالیں جیسے الطاف بھائی کے کرتوتوں پر اُن کے کارکن ڈالتے ہیں۔
اور آپ کی قدروقیمت سپریم کورٹ کے ججوں جیسی نہیں! بلکہ پیٹرول و ڈیزل جیسی ہو!!
امین


8 تبصرے:

REHAN نے لکھا ہے کہ

Ameen

sadia saher نے لکھا ہے کہ

آمین اللھم آمین

ھر دعا پہ دل سے آمین نکلی ھے

ایک دعا بھول گئے آپ کا اکاؤئنٹ ایسے بھرے رھیں جیسے زرداری کے

Abdullah نے لکھا ہے کہ

ارے یہ کس قسم کی دعا ہے!معاف کیجیئے گا یہ دعا کم اور بددعا ذیادہ لگ رہی ہے!
ویسے کیا یہ دعا اس لطیفے کے زیر اثر کی گئی ہے جس میں بیوی کو شوہر کی ہر سیدھی بات کے الٹ کام کرنے کی عادت ہوتی ہے تو کیا آپ قوم کو اس بیوی جیسا سمجھنے لگے ہیں! بری بات قوم برا مان جائے گی مگر سوال یہ ہے کہ قوم ہے کہاں؟
ویسے مشرف کو اتنی گالیاں نہیں پڑتیں جتنی پنجاب کی اسٹیبلشمنٹ کو اور اب تو پنجاب کے پڑھے لکھے بھی یہ نیک کام کررہے ہیںتواس لحاظ سے خوشیوں کی تعداد خاصی کم رہے گی!
باقی الطاف سے آپ کو یہی شکوہ ہے نا کہ وہ گناہ گار ہے تو اگر اعلی عدلیہ نے ان کے ناکردہ گناہ معاف کردیئے اور انہیں وہاں سے کلین چٹ مل گئی تو کیا پھر آپ حضرات انہیں اور انکے منشور کو سپورٹ کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

مجھے یہ دعائیں منظور نہیں

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

عبداللہ الطاف صاحب کے منشور کو میں کبھی بھی سپورٹ نہیں کرو گا!
اس بندے کے بارے میں جو میری رائے کچھ اچھی نہیں ہاں سچی ضرور ہے

Abdullah نے لکھا ہے کہ

well! thanks alot for you to showing your real face :)
and for confirming my opinion about you ;)

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

you welcome sire!! mention not!
:)

محمد طارق راحیل نے لکھا ہے کہ

نیا سال سب کو مبارک
کاش پچھلے سال کی غلطیاں اب نہ دھرائی جائیں
اللہ اس سال ہم سے راضی رہے
ہمارے گناۃ کم اور نیک کرنے کے کی توفیق ذیادہ عطا فرمائے
آمین
http://tariqraheel.wordpress.pk/

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔