Pages

1/09/2009

چلو PC چلیں!

آپ کو اگر کوئی کہے کہ چلو PC چل کر چائے پیتے ہیں! تو لازم آپ کا خیال “پرل کانٹی نینٹل“ ہوٹل کی طرف جائے گا! مگر کبھی آپ مجھ سے ملیں تو پہلے پہل تو میں آپ کو لسی کی دعوت دوں گا! جو لازمی سی بات ہے کسی بھی “ناگوری ملک شاپ“ سے تو مل سکتی ہے مگر شاید پرل کانٹی نینٹل سے نہیں! دوئم اگر میں چائے کی دعوت دوں تو میں آپ کو PC چلنے کو ہی کہوں مگر وہ ہر گز پرل کانٹی نینٹل نہیں ہو گا! بلکہ “پٹھان کیفے“ ہو گا! جی ہاں میں ہر کوئٹہ کیفے یا ایسے دوسرے چائے کے کھوکھے یا ریسٹورینٹ کو “پٹھان کیفے“ کو “PC“ ہی کہتا ہوں!
میرا ماننا ہے یہ درحقیقت “پرل کانٹی نینٹل“ سے بہتر ہیں! یہاں کے اسٹاف سے آپ کی بہت جلد بن جاتی ہے! آپ کو دیکھاوے والے “رکھ رکھاؤ“ کی کوئی ضرورت نہیں ہے! سب سے بڑی بات دیوار پر بے شک یہ درج ہوتا ہے کہ یہاں پر “سیاسی گفتگو کرنا منع ہے“ مگر ہر کوئی ملکی سیاست پر اپنے رائے درج کرواتا نظر آتا ہے! ایسے کیفے میں تین چار جگہ اعلان چپسا ہوتا ہے “نقد بڑے شوق سے اُدھار اگلے چوک سے“ مگر مجھ کیسے کئی افراد کا بل ایک ایک ہفتے بعد ادا ہوتا ہے مگر خان صاحب کبھی تنگ نہیں کرتے!
ایک اہم فوقیت یہ کہ اس مہنگائی میں “پٹھان کیفے“ جیب پر بھاری نہیں پڑتا! جبکہ “پرل کانٹی نینٹل“ میں “ہائے ٹی“ بل کے اعتبار سے واقعی “ہائے“ (اردویا پنجابی والا) ٹی بن جاتی ہے!!!
یہ ہی نہیں جیسے محبت دلوں کو یکجا کر دیتی ہے ایسے ہی میرے PC کی چائے کے تمام اجزاء یکجا ہوتے ہیں!
تو کیا خیال ہے؟ PC چلیں!

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔